Connect with us

پاکستان

گوجر خان: پنجاب حکومت کی گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز

electric-bus-service-launched-gujar khan

گوجر خان (افراز راجہ سے) گوجر خان میں پنجاب حکومت نے ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے گرین الیکٹرک بس سروس باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہے۔ اس سروس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 14 سے 15 جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر اتاری گئی ہیں۔

یہ بسیں گوجر خان ٹرمینل، سوہاوا اور پولیس کمپلیکس کے درمیان چل رہی ہیں، جس سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور معیاری سفری سہولت میسر آ رہی ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق خواتین، طلبہ اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے اس بس سروس میں سفر مکمل طور پر مفت ہے، جبکہ دیگر مسافروں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، جو عوام کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے سبز اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا، ایندھن کے اخراجات کم کرنا اور شہریوں کو سستی اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں اس سروس کا دائرہ کار مزید علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Saudia attacks yemen Saudia attacks yemen
تازہ ترین9 گھنٹے ago

سعودی عرب نے یمن کے شہر الحدیدہ پر فضائی حملہ کر دیا

صنعاء (صدائے سچ نیوز) سعودی عرب نے یمن کے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ پر فضائی حملے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پرمحصول وصولی بین الاقوامی قانون کے خلاف، اقوام متحدہ

نیویارک (صدائے سچ نیوز) اقوام متحدہ کے بین الاقوامی بحری ادارے (آئی ایم او) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز...

Azadari in Mandra Azadari in Mandra
پاکستان11 گھنٹے ago

مندرہ، بسلسلہ شہادت امام حسین ؑ روایتی ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

مندرہ (صدائے سچ نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کی ساتھیوں کی شہادت کے سلسلے میں کاروباری شخصیت...

chenab-river chenab-river
پاکستان13 گھنٹے ago

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چناب میں پانی...

oil oil
پاکستان13 گھنٹے ago

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا

روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور...

Trump Trump
تازہ ترین14 گھنٹے ago

چین اور روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو یہ ان کیلئے بہت برُا ہوگا، ٹرمپ نے دونوں ممالک کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار...

us-dollar us-dollar
پاکستان14 گھنٹے ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر...

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکا کے ناجائز مطالبات کے آگے جھکیں گے، نہ ہی دھمکیوں کی زبان برداشت کریں گے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت دھمکیوں کی زبان برداشت نہیں...

Pak-Army Pak-Army
پاکستان15 گھنٹے ago

ٹانک میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید

ٹانک (صداۓ سچ نیوز) ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 12 جوان، 2...

pm-and-field-marshal pm-and-field-marshal
پاکستان15 گھنٹے ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچنیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا...

Trending