Connect with us

پاکستان

کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، طالبان رجیم کے بعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا، دفترخارجہ

Tahir-Andrabi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جبکہ طالبان رجیم کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں اہم خارجہ و سلامتی امور پر پاکستان کا مؤقف واضح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ اور پاکستان اپنی سرزمین کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے حالیہ بیانات افسوسناک ہیں۔ جبکہ کابل حکومت اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خاتمے کو یقینی بنائے۔ طالبان رجیم کے قیام کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اور پاکستان افغانستان کی سرزمین سے لاحق خطرات سے آگاہ ہے۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ آپریشن سوفٹ ریٹارٹ ملکی تاریخ کا اہم اور عسکری دنیا کا تاریخی واقعہ ہے۔ 27 فروری اس آپریشن کی یاد کا دن ہے۔

انسانی حقوق کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان عالمی انسانی حقوق تنظیموں کا حصہ ہے۔ اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے فعال طریقہ کار موجود ہے۔

سفارتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کی دعوت پر دوحہ کا دورہ کیا۔ جہاں باہمی دلچسپی کے شعبوں خصوصاً دفاعی تعاون میں روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار جدہ میں منعقد ہونے والے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جہاں اسرائیلی بستیوں کی غیرقانونی توسیع اور مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری بھی دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے اصولوں پر قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Saudia attacks yemen Saudia attacks yemen
تازہ ترین9 گھنٹے ago

سعودی عرب نے یمن کے شہر الحدیدہ پر فضائی حملہ کر دیا

صنعاء (صدائے سچ نیوز) سعودی عرب نے یمن کے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ پر فضائی حملے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پرمحصول وصولی بین الاقوامی قانون کے خلاف، اقوام متحدہ

نیویارک (صدائے سچ نیوز) اقوام متحدہ کے بین الاقوامی بحری ادارے (آئی ایم او) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز...

Azadari in Mandra Azadari in Mandra
پاکستان10 گھنٹے ago

مندرہ، بسلسلہ شہادت امام حسین ؑ روایتی ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

مندرہ (صدائے سچ نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کی ساتھیوں کی شہادت کے سلسلے میں کاروباری شخصیت...

chenab-river chenab-river
پاکستان13 گھنٹے ago

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چناب میں پانی...

oil oil
پاکستان13 گھنٹے ago

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا

روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور...

Trump Trump
تازہ ترین13 گھنٹے ago

چین اور روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو یہ ان کیلئے بہت برُا ہوگا، ٹرمپ نے دونوں ممالک کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار...

us-dollar us-dollar
پاکستان13 گھنٹے ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر...

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکا کے ناجائز مطالبات کے آگے جھکیں گے، نہ ہی دھمکیوں کی زبان برداشت کریں گے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت دھمکیوں کی زبان برداشت نہیں...

Pak-Army Pak-Army
پاکستان15 گھنٹے ago

ٹانک میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید

ٹانک (صداۓ سچ نیوز) ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 12 جوان، 2...

pm-and-field-marshal pm-and-field-marshal
پاکستان15 گھنٹے ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچنیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا...

Trending