پاکستان
ملک میں مارچ میں پہلی ہیٹ ویو کا امکان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک بھر میں رواں ماہ غیرمعمولی گرمی سے ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مارچ 2026ء میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی جبکہ درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت سے پنجاب، سندھ، بلوچستان میں مچھروں کی تعداد کم ہوگی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زائد درجۂ حرارت کے باعث ربیع کی فصل وقت سے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔ کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے لیے نمی کی دستیابی محدود رہے گی جبکہ خشک موسم اور زائد درجۂ حرارت چاول کی کٹائی کے بعد خشک کرنے اور ذخیرہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں مارچ کے پہلے ہفتے سے پولن سیزن شروع ہونے کا امکان ہے۔ پولن کے باعث بچوں اور بزرگوں میں سانس کی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں خشک موسم کے باعث دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

