تازہ ترین
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
ایران میں سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ کے رہنما اور اپنے والد کے جانشین کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔
علی خامنہ ای کے قتل کے دن سے ہی ان کے انتخاب کے بارے میں قیاس آرائیاں عروج پر تھیں لیکن اس کا باضابطہ اعلان اب کیا گیا ہے۔ مجلس خبرگان نے ایرانی عوام سے رہبراعلیٰ سے وفاداری کے عہد کی اپیل کردی۔ پاسدارانِ انقلاب کا نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا اعلان کردیا۔
یہ فیصلہ ایران کی اعلیٰ ترین مذہبی و سیاسی اتھارٹی کے انتخابی عمل کے بعد سامنے آیا ہے، جو ملک کی پالیسی اور آئندہ سمت کے تعین میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
علی خامنه ای کے بیٹے مجتبیٰ خامہ ای پُراسرار شخصیت کے حامل ہیں۔ وہ مشہد میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کی طرح ایک عالم ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے قدامت پسند حلقوں میں کافی طاقتور سمجھتے جاتے ہیں۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

