Connect with us

پاکستان

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

islamabad high court

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔ نیب کی متفرق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر متفرق درخواست دائر کی ہے۔ یہ ہماری متفرق درخواست پر جواب دے دیں،ہم ان کی درخواست پر جواب جمع کروا دیتے ہیں ۔۔ ہمیں وقت دے دیں، نوٹس کریں تو ہم جواب دے دیں گے۔

 بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا آج اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں موجود کیوں نہیں ہیں؟ یہ دلائل دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ یہ بانی پی ٹی آئی کو کسٹڈی میں رکھ کر ایک آنکھ ضائع کررہے ہیں اور دوسری کا بھی ارادہ ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا رمضان میں قیدی کو رہا کرنا ثواب کا کام ہے، عدالت نے کہا بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے نیب پرجرمانہ عائد کرنے کی استدعا کررکھی ہے،اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا،نیب کے وکیل نے کہا آئندہ سماعت پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر لازمی پیش ہو جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Faizabad Faizabad
پاکستان10 منٹس ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین17 منٹس ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان42 منٹس ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین48 منٹس ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین56 منٹس ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

US Senator US Senator
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ریپبلکن ارکان ایران کیخلاف جنگ کی مخالفت کریں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ریپبلکن ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے...

defence-deal defence-deal
پاکستان1 گھنٹہ ago

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔ نیویارک...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان13 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعا کی قیمتوں میں معولی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت...

Trending