برطانیہ اور یورپ
برطانیہ کی قدیمی مسجد و امام بارگاہ، شیعہ اسلامک سنٹر بلیک برن کی سالانہ جنرل میٹنگ، سید شفاعت حسین شاہ بلا مقابلہ صدر منتخب
بلیک برن (صدائے سچ نہوز) برطانیہ کی قدیمی مسجد و امام بارگاہ، شیعہ اسلامک سنٹر، بلیک برن میں ۲۸ ستمبر بروز اتوار سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی
سابقہ انتظامی کمیٹی صدر سید شفاعت حسین شاہ نے گذشتہ کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا جسے شرکائے اجلاس نے سراہا اور مستقبل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمیونٹی سے مشاورت کی گئی اور تجاویز پیش کی گئیں
بعد ازاں اگلے دو سال کی انتظامی کمیٹی کے الیکشن منعقد کیے گئے جس میں ایک مرتبہ پھر سید شفاعت حسین شاہ پر بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُنہیں بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا اور دیگر کمیٹی ممبران سید نثار شاہ (چیف ایگزیکٹو)، سید صغیر حسین کاظمی (نائب صدر)، سید زاہد حسین شاہ (خزانچی)، سید واحد حسین شاہ (پریس سیکرٹری)، سید جابر شاہ (نائب خزانچی)، امتیاز علی (جنرل سیکرٹری)،صداقت علی (جائنٹ سیکرٹری) منتخب ہوئے۔
اختتامِ اجلاس پر دعا کی گئی کہ اللّہ تعالی زیرِ سرپستی مولا امامِ زمانہ (ع) کمیٹی اور ادارے سے وابستہ مومنین و مومنات کی توفیقاتِ خیر میں برکت عطا فرمائے اور یہ ادارہ ہمیشہ ولایت علی (ع) کی تبلیغ، فروغِ عزا و تحفظِ حرمتِ سادات کے لیے سرگرمِ عمل رہے .
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

