Connect with us

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو جنگ شدت کے ساتھ جاری رہے گی، امریکی وزیر جنگ

pete-hegseth

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ  نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پرگیا،امریکی فوجیوں سے ملاقات کی،ہماری طیارے ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہے،ہمارے پائلٹ ایران میں بہت موثر طریقے سے کام کرتے ہیں،ایران میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔

امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ آپریشن ایپک فیوری کامیابی اور تیزی سے جاری ہے،ہم نے ایرانی نیوی ،فضائی اور لیڈر شپ کو ختم کردیا،گذشتہ روز ایران  میں 200مقامات پر حملے کئے،ایران کچھ میزائل فائر کرتا ہے وہ بھی ہم گرادیتے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں،ایران کے ساتھ جنگ میں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے،امریکا کے بہت آپشنز موجود ہیں لیکن ایران پر آپشنز کم ہوتے جارہے ہیں،ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو جنگ مزید شدت کے ساتھ جاری رہے گی، اگر ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے تو وہ معاہدہ کر لے گا، ایران کی سپلائی چین کو مکمل طور پر تباہ کردیا، ایران کی نئی حکومت پہلے والی سے عقل مند ہونی چاہیے۔

اس موقع پر  جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ اور کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ایران میں اہم صنعتی اور تحقیقی مراکز پر  حملے جاری ہیں،امریکی فوج نے ایران کی بحریہ کے 150 سے زائد جہاز تباہ کر دیے، ایرانی میزائلوں کی مینوفیکچرنگ سائٹس کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں،ایران میں  اب تک 11,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

SUDAN SUDAN
تازہ ترین10 منٹس ago

سوڈان، شہری علاقوں پر ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

خرطوم (صداۓ سچ نیوز) سوڈان کی ریاست خرطوم کے علاقے کراری میں شہری مقامات کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے...

Mustafa Kamal Mustafa Kamal
پاکستان22 منٹس ago

پی پی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع مہیا ہونگے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی...

Factory Fire in Indonesia Factory Fire in Indonesia
تازہ ترین28 منٹس ago

انڈونیشیا، فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

بنتن (صداۓ سچ نیوز) انڈونیشیا میں ایک صنعتی فیکٹری میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد...

Sindh-Rangers Sindh-Rangers
پاکستان51 منٹس ago

کراچی، میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی (صداے سچ نیوز) کراچی میں رینجرز نے میمن گوٹھ میں کارروائی کر کے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر...

ukrain-war ukrain-war
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یوکرین پر روسی حملے، کیف کے علاقے میں 6 افراد ہلاک، عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گردونواح میں روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم...

Petrol Petrol
پاکستان1 گھنٹہ ago

9 ماہ میں عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب  روپے سے زائد رقم...

vivek-agarwal vivek-agarwal
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پاکستانی وزیر سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے، بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال

نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی وزیر ثقافت وویک اگروال نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمہ...

Global Crude Oil Prices Global Crude Oil Prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران جنگ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

امریکا اور ایران کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا...

blast blast
پاکستان2 گھنٹے ago

لکی مروت، تھانہ صدر کی موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، 4 اہلکار زخمی

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) لکی مروت میں تھانہ صدر کی پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے...

saudi-airstrike-on-yemens saudi-airstrike-on-yemens
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمن کے ساحلی شہر پر سعودی حملے میں 4 افراد ہلاک، 18 زخمی، حوثی میڈیا

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے...

Trending