Connect with us

تازہ ترین

عمران خان کے بچے کبھی پاکستان کیخلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

Barrister Gohar

 راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز)   چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا واضع مؤقف ہے سب سے پہلے پاکستان ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی نہ ہم کریں گے، عمران خان کےبچے کبھی پاکستان کے خلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بند کی گئیں،اب بشری بی بی کی ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں، جو لوگ ملاقاتوں میں رکاوٹ ہیں ان کو عوام کے جذبات کا خیال نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  بشریٰ بی بی کی آنکھ کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے،ان کی فیملی کوبھی ملاقات کرنےنہیں دی جا رہی، گزشتہ چار ہفتوں سے بشری بی بی کی ملاقات بند ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ملک میں تناؤ اور انارکی ہو، اچکزئی صاحب آج واپس آرہے ہیں کل ہماری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہے، جہاں تمام معاملات پر گفتگو ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے، ہم چاہتے سیاسی مسئلوں کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے، کچھ لوگ ہیں جو مسائل کا سیاسی حل نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 14 ماہ بعد بھی بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کی معطلی پر فیصلہ نہیں ہو سکا، عدالت نے کہا ہے اب مرکزی اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، پاکستانی سمجھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا گیا ہے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف کا واضع مؤقف ہے سب سے پہلے پاکستان ہے،  بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی نہ ہم کریں گے، عمران خان کےبچے کبھی پاکستان کے خلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی باتوں کو متنازعہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ 2025 کے بعد پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہم نے بھرپور ساتھ دیا ، سعودی عرب نے جوابی حملے نہ کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے،  حکومت نے کیا معاہدے کیے ہیں آج تک پارلیمنٹ کو نہیں بتایا گیا، پاکستان ثالثی کر رہا ہے یہ بھی پارلیمنٹ کو نہیں بتایا جارہا، مطالبہ ہے کہ پاکستان کی جو بھی پالیسی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سہیل آفریدی صاحب جو کہہ رہے ہیں اللہ نہ کرے کسی کی لاش گرے، اللہ نہ کرے کہ کوئی گولی چلے ہم پرامن لوگ ہیں، عوام کو ڈرانے کی ضرورت نہیں کہ گولی چلے گی یا یہ ہوگا وہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں،  ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کا کوئی ورکر قانون کو اپنے ہاتھ میں لے،  فی الحال ہم یہ نہیں سوچ رہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس جائیں، کمیٹیوں سے نکلنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا وہی اس بارے میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

rain-pakistan rain-pakistan
پاکستان11 گھنٹے ago

آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ...

Imran Khan’s Imran Khan’s
پاکستان11 گھنٹے ago

10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے اینگزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے طبی معائنے کی...

Fatah-4 Cruise Missile Fatah-4 Cruise Missile
پاکستان11 گھنٹے ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی...

department of digital media department of digital media
پاکستان11 گھنٹے ago

پاکستان امن و استحکام کے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، مقررین کا مکالمہ، سفارتکاری اور ذمہ دارانہ ابلاغ پر زور

لاہور(صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام، علاقائی تعاون اور مختلف اقوام...

Asif-Zardari Asif-Zardari
پاکستان12 گھنٹے ago

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان14 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ  آج رات پشاور پہنچے گا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت...

bilawal bilawal
پاکستان14 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں...

Crude Oil Crude Oil
تازہ ترین14 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں...

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان14 گھنٹے ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان15 گھنٹے ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Trending