پاکستان
کوئی فاروڈ بلاک نہیں، صوبے میں دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں اور عمران خان کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد ہوگا جبکہ امیدوار کوئی بھی ہو صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت رہے گی اور دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایات پر عمل ہوگا اور علی امین گنڈا پور کچھ دیر بعد پشاور کے لیے روانہ ہوں گے، کل سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق جو بھی صوبے میں حکومت بنے گی سب اس کو سپورٹ کریں گے، میں واضح کردوں کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے، ہر ایم این اے اور ایم پی اے بہت تکالیف سے گزرے ہیں، انہوں نے کروڑوں کی آفرز ٹھکرائی ہیں اور وہ عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 91 ایم پی ایز ہیں جو متحد ہیں اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق پر عمل کریں گے اور دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے جبکہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ایک آئینی مسئلہ ہے جس کے لیے ایک پراسیس ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین نے واضح طور پر کہا تھا کہ میں عمران خان کے اعتماد تک ہی وزیراعلیٰ ہوں، میری ان سے پارٹی اور حکومتی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، علی امین گنڈا پور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے دن رات اپنی پارٹی، حکومت کے لیے اور عوام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ آگے بڑھے گا اور ہم اپنے فرائض انجام دیں گے، خیبرپختونخوا میں صرف اور صرف پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

