اوورسیز پاکستانیز
پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی کینیڈا کی وزیر برائے امیگریشن سے ملاقات
اٹاوہ ( صدائے سچ نیوز)کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے بدھ کے روز اوٹاوا میں کینیڈا کی وزیر برائے امیگریشن، پناہ گزین و شہریت (IRCC) محترمہ لینا میٹلیج ڈیاب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ہائی کمشنر نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ میں ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
محمد سلیم نے باہمی تعلقات کو عوامی سطح پر مزید مستحکم بنانے کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں جن میں تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق امور شامل تھے۔
کینیڈین وزیر لینا ڈیاب نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کینیڈا میں پاکستانیوں کی محنت، دیانت اور معاشرتی شمولیت ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ملاقات خوشگوار اور باہمی احترام کے ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے تاکہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو مزید مضبوط اور دیرپا بنایا جا سکے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

