تازہ ترین
چینی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق کی بنیاد پر امریکی محکمہ خارجہ کا افسر برطر
نیویارک(صدائے سچ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے اہلکار کو چینی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا کہ وزارت نے باقاعدہ طور پر فارن سروس کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے جنہوں نے تسلیم کیا کہ کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ روابط رکھنے والی چینی شہری کے ساتھ انہوں نے اپنے رومانوی تعلق کو چھپائے رکھا تھا۔
محکمہ خارجہ نے اہلکار کی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیمرے کے سامنے بیان دیا ہے کہ چینی خاتون جاسوس ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کے ثبوت نہیں پیش کیے گئے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق متعلقہ افسر نے مزید بتایا کہ خاتون کے والد کا تعلق کمیونسٹ پارٹی سے ہے۔
صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد حکمنامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تمام ملازمین پر صدر کی پالیسی پر وفاداری کے ساتھ عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس صدارتی حکمنامے کے تحت پہلی مرتبہ کسی اہلکار کو برطرف کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے ملازم کے لیے زیرو برداشت کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہیں جو قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑا جائے۔
رواں سال کے آغاز میں امریکہ نے کہا تھا کہ وہ چین میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کو مقامی افراد کے ساتھ رومانوی تعلق سے روکے گا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

