Connect with us

پاکستان

وفاقی کابینہ کی سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہازوں (8 سیسنا اور 7 فلیچر) کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے مختلف اداروں کو عطیہ کرنے کی منظوری دے دی۔
ادارے کے زیر استعمال باقی 4 قابل پرواز بیور ہوائی جہاز ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں کے لیے محمکہ پلانٹ پروٹیکشن کے زیر استعمال رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ان ہوائی جہازوں کی نیلامی کے سابقہ اقدامات کامیاب نہیں ہو پائے تھے جس کے بعد ان ہوائی جہازوں کے حوالے سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت آبی وسائل کی سفارش پر واپڈا کے زیر انتظام اہم ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کے قیام کے لئے واپڈا سیکورٹی فورس ایکٹ، 2025 کی قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 2 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی، تاہم آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمینٹ رولز 2014 میں مجوزہ ترامیم پر خصوصی کابینہ کمیٹی غور و خوض کرے گی۔

خیال رہے کہ 18 ستمبر 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

جاری مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان5 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعا کی قیمتوں میں معولی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت...

Talal Chaudhry Talal Chaudhry
پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت اور پی ٹی آئی میں 24 سے 48 گھنٹے میں بریک تھرو متوقع ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 24 سے 48...

rlng rlng
پاکستان6 گھنٹے ago

اوگرا نے ستمبر 2026ء کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اوگرا نے ستمبر 2026ء  کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، سوئی نادرن کیلئے...

un-secretary-general-election un-secretary-general-election
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران اور حوثی حملوں کی شدید مذمت

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ میں تقریباً 80 ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز کو فوری...

PM Meets Iranian President PM Meets Iranian President
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، پاک ایران...

weather weather
پاکستان6 گھنٹے ago

اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا...

Mahmoud Abbas Mahmoud Abbas
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام، تباہی اور نسل کشی کی جا رہی ہے، محمود عباس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا، تحریک تحفظ...

Amnesty International Amnesty International
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایمنسٹی انٹرنیشل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سےگزرنےکی اجازت دینے پر فرانس پر دہرے معیارکا الزام لگا دیا

پیرس (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشل کا کہنا تھا کہ  ایک جانب تو فرانسیسی صدر عمانویل میکرون اقوام...

gold-rate gold-rate
پاکستان6 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ...

Trending