پاکستان
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر کا رابطہ امن کے فروغ کیلئے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور
اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان رابطہ ہواہے جس میں علاقائی پیشرفت اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطےمیں رہنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیشرفت اور جنگ بندی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی۔ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی غیر یقینی حکمتِ عملی، ایران جنگ ختم کرنے کی کوشش یا بڑھتا ہوا دباؤ؟
دوسری طرف اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ کو بھی ٹیلی فون کیا ۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے سفارت کاری کے فروغ کیلئے پاکستانی عزم کی تعریف کی ۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلوی ہم منصب کو گیارہ اور بارہ اپریل کی اسلام آباد ٹاکس سے آگاہ کیا ۔ اور مذاکرات و سفارتکاری جاری رکھنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نےعالمی معیشت بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر اثرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

