Connect with us

پاکستان

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں“معرکۂ حق” کے عنوان سے پُروقار تقریب کا انعقاد

Marka Haq celebration in IMCG F-6 2

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات F-6/2 اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) “معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک پُروقار اور حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت نہم-اے کی طالبہ خدیجہ الکبری نے حاصل کی ۔جس سے پورا ماحول روحانی کیفیت سے معطر ہوگیا۔ بعد ازاں دہم۔سی کی میزبان طالبہ آمنہ احمد نے تعارفی کلمات میں مہمانان گرامی اور حاضرین کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

پروگرام کو آگے بڑھانے ہوئے پنجم۔سی کی طالبہ ضحی رمضان کی تقریر نے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔اس کے بعد سینئر سیکشن کی طالبات آمنہ اور گروپ نے عسکری نغمہ پیش کیا جس نے حاضرین کے جوش و خروش کو بڑھا دیا۔BSCS-6 کی طالبہ عائزہ عزیز نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تحت اللفظ اردو نظم پیش کی۔

“دفاعِ پاکستان کی کہانی، تحریم بابر کی زبانی” پروگرام کا ایک خاص حصہ تھا جس میں پاکستان کے دفاع اور قومی تاریخ کے اہم واقعات کو مؤثر انداز میں بیان کیا گیا اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا۔

پھر نہم۔بی کی طالبہ انعم عزیز نے اپنی تقریر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی،افواج پاکستان کی قربانیوں اور قومی یکجہتی پر روشنی ڈالی۔3

پھر جونیئر طالبات مناہل اور گروپ نے پر جوش انداز میں ٹیبلو پیش کیا اور اس کے بعد رفعت سلطانہ (صدر شعبہ مطالعہ پاکستان )نےمعرکہ حق کے حوالے سے ہال میں موجود طالبات سے سوالات کیے۔

طالبات نے اس ذہنی آزمائش کےذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس کے بعد دہم۔بی کی طالبہ ابرش فرقان نے معرکہ حق کے عنوان سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد طالبہ ہادیہ شاھد نے خوبصورت نظم پیش کی۔

تقریب کے آخری مرحلے میں معرکۂ حق پر (ISPR) کی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس نے شرکاء میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید بڑھا دیا۔

آخر میں کالج ہذا کی پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور وطن سے محبت، اتحاد اور ذمہ داری کے احساس کو مزید مضبوط بنانے کی تلقین کی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا جسے تمام شرکاء نے احترام اور جذبے کے ساتھ پڑھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین3 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین5 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین6 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending