پاکستان
پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات میں نئی پیش رفت
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ نئی امریکی تجاویز پر ایران کا جواب باضابطہ طور پر پاکستان کو موصول ہوگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تصدیق کردی۔
معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مجھے ابھی بتایا کہ ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ دنیا میں امن کیلیے پاکستان اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا،عارضی جنگ بندی کروائی۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی تازہ ترین تجاویز پر ایران کا جواب آج پاکستانی ثالث کے ذریعے ارسال کر دیا گیا۔ اس مرحلے پر خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ مذاکرات کا محور رہے گا۔
ایرانی مسودے میں آبنائے ہرمز میں سمندری آمدورفت کی سیکیورٹی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پاکستان نے ایرانی مسود امریکا تک پہنچا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کی تجارتی جہاز پر ڈورن حملے کی تصدیق
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متعدد بار کہا تھا کہ امریکی تجاویز کے بارے میں ایران کے مؤقف اور تحفظات جائزے کی تکمیل اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد بھیجے جائیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

