Connect with us

پاکستان

ایٹمی ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

ispr

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویویدی کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے کہ نہیں۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کے تصور کو قبول نہیں کرسکی، نہ ہی بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ سکی ہے، یہ متکبرانہ، جنگجوانہ، تنگ نظر ذہنیت بارہا جنوبی ایشیا کو جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خودمختار ایٹمی ہمسایہ ملک کو’’جغرافیے‘‘سے مٹانے کی دھمکی نہ کوئی تذویراتی اشارہ ہے، نہ سفارتی دباؤ، ایسی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگ پسندی کی عکاس ہے، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تہذیبی برتری کی زبان استعمال نہیں کرتیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، بھارت علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرحد پار ٹارگٹ کلنگز میں ملوث رہا ہے، بھارت کا دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے کا رکارڈ تاریخی طور پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی دفاعی کمپنی کے قریب دھماکا، آگ کے شعلے دور تک دیکھے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نئی دہلی کا جارحانہ رویہ اس مایوسی کا نتیجہ ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی پرپیدا ہوئی، ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران بھارت کی مایوسی پوری دنیا میں بے نقاب ہوئی، بھارتی قیادت جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران یا جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کرے۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج صرف جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوں گے، اس کے نتائج بھارت کے لیے تزویراتی اور سیاسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے، اس کے نتائج نہ صرف پورے خطے بلکہ اس سے باہر بھی تباہ کن ہوں گے، بھارت کو پاکستان کی اہمیت تسلیم کرتےہوئے پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump، iran-revolutionary-guard trump، iran-revolutionary-guard
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کا انکشاف

 امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے وسط میں ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری...

trump، south-korea trump، south-korea
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے ناراض

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا...

pm-sharif-and-trump pm-sharif-and-trump
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد (سداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر کے حمایت...

adyala-jail adyala-jail
پاکستان4 گھنٹے ago

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع...

khamenei khamenei
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم کی تیاریاں

تہران (صدآۓ سچ نیوز) ایران کے مختلف شہروں میں سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے...

karak-operation-ispr-latest karak-operation-ispr-latest
پاکستان5 گھنٹے ago

بلوچستان میں مزید دو دہشت گرد ہلاک، 3 روز کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 19 ہوگئی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے...

heavy-rain heavy-rain
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر...

iranian army chief iranian army chief
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کر کے حوالے کرنے والے افراد...

asim-ifthikhar asim-ifthikhar
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان کا افغان عوام سے اختلاف نہیں، طالبان حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیےخود...

gaza gaza
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ہماری فوج کو غزہ میں ہر رات 30 سے 40 افراد کو ہلاک کرنا چاہیے، اسرائیلی قومی سلامتی مشیر

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن...

Trending