پاکستان
ایران امریکا جنگ بندی کے اسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات آج ہوں گے
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایران امریکا جنگ بندی کےاسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات آج ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق برگن اسٹاک میں ہونےوالےمذاکرات میں امریکا، ایران، پاکستان اورقطر کےنمائندے شریک ہونگے،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان طےمفاہمتوں پرعملدرآمد کے لیے کردار جاری رکھےگا،سوئس مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی ایران، قطر، سوئٹزرلینڈ اورامریکا کے وفود سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،ملاقاتوں میں مذاکرات اورپائیدار امن کے لیےپاکستان کےعزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وزریراعظم کی ایران،قطر، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوسکتی ہیں،ملاقاتوں میں مذاکرات اورپائیدار امن کےلیےپاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا، بحران میں پاکستان کی سہولت کاری اصولی، متوازن اور تعمیری مؤقف کی مظہرہے،ان میں امریکا ایران کےابتدائی مذاکراتی ادوارکی میزبانی اورمسلسل سفارتی رابطے شامل ہیں، یہی پاکستانی کردار بالآخر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کا باعث بنا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےخلیج بحران میں پاکستان کی سہولت کاری اصولی، تعمیری اور متوازن مؤقف کی مظہر ہے،امریکا ایران کے ابتدائی مذاکراتی ادوار کی میزبانی اور مسلسل سفارتی رابطے پاکستان کی عالمی امن کیلئے مخلص اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے،پاکستان کا یہی کردار بالآخر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کا باعث بنا۔
سوئس وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ سوئٹزرمیں پاکستانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں،پاکستانی مذاکرات کیلئے زیوخ سے برگن اسٹاک چلا گیا،پاکستان بطور ثالث ایران امریکا مذاکرات میں شریک ہے۔
امریکا سےمذاکرات کےلیےاعلیٰ سطح کاایرانی وفد باقرقالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈمیں موجود ہے،دوسری جانب امریکا کےنائب صدرجےڈی وینس بھی ایران سےمذاکرات کےلیےسوئٹزرلینڈپہنچ گئےہیں، جے ڈی وینس کاسوئٹزر لینڈ میں ایک یا دو دن قیام کا امکان ہے۔
میڈیا سےگفتگو میں انہوں نےکہاکہ دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے،ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
یادرہےکہ پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی اہم ترین دورے پر ایران پہنچے جہاں انہوں نے سویٹزرلینڈ میں ہونے والےمذاکرات بارے اہم ملاقاتیں کیں،محسن نقوی کی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی،جس میں نہایت اہم مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی خطےمیں کشیدگی کے خاتمے اورسفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تناظرمیں متعدد بار تہران کا دورہ کرچکے ہیں۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

