Connect with us

پاکستان

سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کو اسلام آباد کا جدید ترین گرین سٹی بنانے کے عملی اقدامات شروع

fgeha

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر F-14 اور F-15 کو پاکستان کے جدید ترین، خوبصورت اور ماحول دوست رہائشی سیکٹرز میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے ہارٹیکلچر، لینڈ اسکیپنگ اور ماحولیاتی خوبصورتی کے جامع منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں آج ہارٹیکلچر کے معروف ماہر اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ایڈوائزر ڈاکٹر پرویز احسن خان نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے انجینئرز اور ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد انہوں نے سیکٹر F-14 اور F-15 کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے عالمی معیار کے لینڈ اسکیپ، شجرکاری اور تفریحی سہولیات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم تکنیکی تجاویز اور ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران مختلف مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 کو روایتی ہاؤسنگ اسکیموں سے منفرد شناخت دینے کے لیے جدید ہارٹیکلچر، ماحول دوست انفراسٹرکچر اور قدرتی حسن کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

منصوبے کے تحت جدید طرز کے چیک ڈیمز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر زیر زمین پانی کی سطح بہتر کی جا سکے۔ اسی طرح وسیع پیمانے پر جدید نرسریاں قائم کی جائیں گی، جہاں ہزاروں اقسام کے پودے اور درخت تیار کیے جائیں گے تاکہ پورے سیکٹر کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

عوام کو صحت مند اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید سائیکل ٹریکس، پیدل چلنے کے خوبصورت راستے، ویو پوائنٹس، ریگولیشن پوائنٹس، آرام دہ سٹنگ ایریاز، بوٹنگ پوائنٹس اور قدرتی مناظر سے ہم آہنگ سسپنشن برجز بھی

منصوبے کا حصہ ہوں گے، جو سیکٹر F-14 اور F-15 کو اسلام آباد کے منفرد اور پرکشش رہائشی علاقوں میں شامل کریں گے۔
اجلاس میں منصوبے کے کنسلٹنٹ M/s عثمانی اینڈ کمپنی کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ڈیزائنز اور ماسٹر پلان میں جدید ہارٹیکلچر، لینڈ اسکیپنگ اور ماحول دوست سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کریں۔ اسی طرح نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) کے نمائندوں کے ساتھ بھی تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ان کے دائرۂ کار میں نرسریوں کے قیام، چیک ڈیمز کی تعمیر اور گرین انفراسٹرکچر سے متعلق کام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکٹر F-14 میں موجود قدرتی غار (Natural Cave) اور قدرتی جھیل (Natural Lake) کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید انجینئرنگ اور لینڈ اسکیپنگ کے ذریعے انہیں ایک منفرد تفریحی اور ماحولیاتی مقام کی حیثیت دی جائے گی تاکہ یہ مقامات نہ صرف رہائشیوں بلکہ پورے وفاقی دارالحکومت کے لیے کشش کا مرکز بن سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ سیکٹر F-14 اور F-15 کی ترقی صرف بنیادی انفراسٹرکچر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ انہیں جدید شہری منصوبہ بندی، ماحول دوست ترقی، قدرتی حسن اور عالمی معیار کی عوامی سہولیات کا نمونہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کا عزم ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل میں وفاقی دارالحکومت کی بہترین رہائشی اسکیموں میں نمایاں مقام حاصل کرے گا اور شہریوں کو ایک خوبصورت، پائیدار اور معیاری رہائشی ماحول فراہم کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان4 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے سے شہری پریشان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے شہریوں کو  پریشان اور مزید مہنگائی کے خوف میں مبتلا...

پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ آل...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے...

major-general-mohsen-rezaei major-general-mohsen-rezaei
تازہ ترین9 گھنٹے ago

مذاکرات اور جنگ ساتھ چلنے کی پالیسی ختم، امریکا نے مزید جارحیت اپنائی تو ہم بھی طبل جنگ بجا دیں گے، ایرانی کمانڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کے مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار...

visa-extension visa-extension
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا، طلبہ کے ویزوں کی مدت مقرر، توسیع سخت جانچ پڑتال سے مشروط

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعرات کو غیر ملکی طلبہ، ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے...

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی حملوں میں شہید ایرانیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا...

missiles missiles
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کا شمالی بحرِہند میں امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل سے حملہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل سے...

petrol-pump petrol-pump
پاکستان22 گھنٹے ago

پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز طے کرنے کی پالیسی مسترد کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کردی۔ چیئرمین...

chabahar-port chabahar-port
تازہ ترین22 گھنٹے ago

امریکی فوج نے چاہ بہار بندرگاہ پر نگرانی کا ٹاور حملے میں تباہ کردیا، سینٹکام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کی چاہ...

IRGC IRGC
تازہ ترین22 گھنٹے ago

انتظار کریں اور دیکھیں! وہ وقت آنے والا ہے جب ایرانی فوج امریکی فوج کیخلاف آپریشن شروع کریگی، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی ٹی وی پر جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب کی نیول کمان نے کہا ہے کہ...

Trending