Connect with us

تازہ ترین

“چراغِ کربلا کی روشنی میں تہران کی ایک رات”

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

تہران کی سیاہ اداس رات ہے،
ہوا دھیرے دھیرے چل رہی ہے
اور—- درختوں کے پتوں پر سرسراہٹ پیدا کر رہی ہے۔
شہر کی فضا پر سراسیمگی سی چھائی ہے، جیسے کوئی نامعلوم خبر سب کے دلوں پر سایہ ڈال رہی ہو۔

میں اپنے کمرے میں بیٹھا ہوں۔
سامنے ٹی وی چل رہا ہے۔
اچانک سرخ رنگ کی بریکنگ نیوز کی پٹی ایک لمحے کے لیے پورے کمرے کو روشن کر دیتی ہے۔
اینکر درد بھری آواز میں بولتا ہے:
“ایران کے رہبر… علی خامینائی … آج ایک حملے میں شہید ہو گئے ہیں…

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔”
میری روح کانپ اٹھتی ہے،
ریموٹ ہاتھ سے فرش پر گر جاتا ہے۔
کمرہ مکمل خاموشی میں ڈوب جاتا ہے۔
میرے دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں،
ذہن ماوف ہو جاتا ہے،

یہ بھی پڑھیں: خالی بستر کی آخری صدا

میں یکایک کھڑکی کھولتا ہوں-
رات کی ہوا اندر آتی ہے۔
میں ایک لمبی آہ بھرتا ہوں-
اور —-
اسی لمحے میرا ذہن ایک اور سر زمین پر جا پہنچتا ہے—

کربلا کی تپتی ہوئی ریت،
چلچلاتی دھوپ،
خموش خیمے…
اور—-
درمیان میں تنہا کھڑا حسینیوں کا قافلہ —–

میں آہستہ سے بولتا ہوں:

“تاریخ کبھی پرانی نہیں ہوتی۔
وہ صرف لباس بدلتی ہے، مگر سبق ایک جیسا رہتا ہے۔”
میری بیوی قریب آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینٹیلیٹر کی آس میں موت

اس کی آواز لرز رہی ہے:
“کیا واقعی وہ شہید ہو گئے ہیں؟”
میں خاموش رہتا ہوں۔

پھر دھیرے سے جواب دیتا ہوں:
“جو حسینؑ کے راستے پر چلتے ہیں…
وہ سر کھو سکتے ہیں، مگر عقیدہ کبھی نہیں کھوتے۔”۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹی وی پر تہران کے ہجوم کا منظر ہے۔
لاکھوں لوگ باہر نکل آئے ہیں۔
ہر آنکھ میں آنسو،
ہر ہاتھ میں قرآن۔
ہر ہاتھ میں پرچم لہرا رہا ہے،
مگر —-

خاموشی کے ساتھ۔۔۔۔۔۔
ایک بزرگ شخص بار بار کہتا ہے:
“ہم نے اپنا رہبر کھو دیا…
ہم نے ایک عہد کھو دیا ہے…”

نوجوان اپنے دوست سے کہتا ہے:
“وہ چاہتا تو بچ سکتا تھا…”

یہ بھی پڑھیں: سچ دب گیا، نعرہ جیت گیا، اداس نسلوں کی کہانی

دوسرا جواب دیتا ہے:
“جو لوگ حسینؑ سے سبق لیتے ہیں…
وہ زندگی نہیں بچاتے، موقف بچاتے ہیں۔”

میرے ذہن میں فوراً کربلا کا منظر گھوم جاتا ہے۔۔۔۔۔۔
امام حسین ابن علی تنہا کھڑے ہیں۔
سامنے ہزاروں کا لشکر۔
پیاسے بچے خیموں میں۔
مگر ان کے لہجے میں سکون ہے۔
وہ جانتے ہیں کہ انجام کیا ہوگا۔
پھر بھی وہ سر جھکانے کے بجائے سر کٹانا قبول کرتے ہیں۔

میں خود سے کہتا ہوں:
“حق اکثر تنہا ہوتا ہے۔
مگر تنہا ہونے کا مطلب کمزور ہونا نہیں۔”

میرا ذہن تہران اور کربلا کو ساتھ ساتھ دیکھتا ہے۔
ایک طرف ایک قوم کھڑی ہے، تنہا، مگر اپنے یقین کے ساتھ۔
اور دوسری طرف بڑے بڑے اتحاد، طاقت کے ہتھیار، اور پرچم۔
لیکن تاریخ کردار سے لکھی جاتی ہے، تعداد سے نہیں۔

تہران کے جنازے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے۔
ہر قدم میں سکوت،
ہر نظر میں سوال-

ایک نوجوان اپنی ماں سے پوچھتا ہے:
“ماں… کیا وہ ہیرو تھا؟”
ماں آسمان کی طرف دیکھتی ہے اور کہتی ہے:
“بیٹا… کچھ لوگ ہیرو نہیں ہوتے، وہ نظریہ ہوتے ہیں۔”

کربلا کا آخری منظر میرے ذہن میں دوبارہ جاگتا ہے۔
میدان میں صرف چند لوگ رہ جاتے ہیں۔
اور امام حسینؑ تنہا کھڑے ہوتے ہیں۔
طاقت ان کے پاس نہیں، مگر حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تاریخ ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
میں قرآن کھولتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:چرواہے سے ایس ایس پی تک، ایک ماں کی نصیحت کی لازوال کہانی

صفحہ وہیں کھلتا ہے:
“جو اللہ کی راہ میں قتل ہوئے انہیں مردہ نہ کہو…”
میری آنکھیں نم ہیں۔
میں دھیرے سے بولتا ہوں:
“کربلا صرف تاریخ نہیں… یہ ضمیر کی آواز ہے۔”

باہر فجر کی اذان ہونے لگتی ہے۔
آسمان ہلکی روشنی میں ڈھل رہا ہے۔
رات ختم ہو رہی ہے، مگر کہانی ابھی جاری ہے۔
وہ کہانی جو کربلا سے شروع ہوئی تھی…
اور قیامت تک جاری رہے گی۔

میں سوچوں کے دریچے سے باہر جھانکتا ہوں۔
تہران کی سڑکیں ابھی بھی بھری ہیں،
خاموش مگر پُرعزم۔

اور مجھے لگتا ہے جیسے تاریخ آہستہ سے دہرا رہی ہے:
“کربلا کبھی ختم نہیں ہوتی…
وہ ہر دور میں زندہ ہو جاتی ہے…
جب کوئی سر کٹوا دیتا ہے…
مگر سر جھکاتا نہیں۔”

میں آہستہ سے بولتا ہوں:
“چراغِ کربلا ابھی بھی روشن ہے…
اور جو بھی اس روشنی سے جڑتا ہے،
اس کے سر کٹ سکتے ہیں،
مگر نظریہ کبھی نہیں جھکتا۔”

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

تازہ ترین3 گھنٹے ago

کیا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہلاک ہو گئے؟ ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کے ایک خبر رساں ادارے نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے زخمی یا...

اوورسیز پاکستانیز3 گھنٹے ago

لوٹن میں KIDS OR کے ڈونرز کے اعزاز میں ڈاکٹر طاہر لون کا افطار ڈنر

لوٹن (نامہ نگار) برطانیہ کی معروف بین الاقوامی چیریٹی KIDS OR سے منسلک ڈاکٹر طاہر لون کی جانب سے لوٹن...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین3 گھنٹے ago

“چراغِ کربلا کی روشنی میں تہران کی ایک رات”

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ تہران کی سیاہ اداس رات ہے،ہوا دھیرے دھیرے چل رہی ہےاور—- درختوں کے...

5g 5g
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر...

trump-mojtaba trump-mojtaba
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی ہوئی: ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے سُپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر...

trump-hormuz trump-hormuz
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر قبضے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مشرقِ وسطیٰ...

ismail baqai ismail baqai
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکا و اسرائیل پر ملک تقسیم کر کے تیل پر قبضے کی سازش کا الزام

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے مغربی ممالک کے ارادوں پر سخت تنقید...

qasim-port qasim-port
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے نیلامی کے قابل کنٹینرز پر ڈیمرج معاف کرنے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) بندرگاہ پر رش کم کرنے کےلیے کراچی پورٹ ٹرسٹ اورنجی ٹرمینلز کی جانب سے نیلامی کےقابل...

trump trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران نے آبنائے ہرمز بند رکھا تو 20 گنا زیادہ سخت جواب دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند رکھا تو پہلے...

oil refinery oil refinery
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایندھن تنصیبات پر حملے نہ رکے تو تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے، پاسداران انقلاب ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کی ایندھن تنصیبات پر امریکی اسرائیلی حملے نہ رُکنے کی صورت...

Trending