تازہ ترین
تاریخی مقامات پر حملے ایرانی شناخت پر حملہ ہیں، ایرانی وزارت ثقافت
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ ثقافت رضا صالح امیری نے ایرانی تاریخی مقامات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو ناقابلِ تلافی زخم قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیرِ ثقافت و سیاحت رضا صالح امیری کا کہنا ہے کہ 56 ثقافتی مقامات کو پہنچنے والا نقصان ایرانی شناخت پر ارادی اور شعوری حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف پتھر اور اینٹ کی بات نہیں کر رہے، ہم ایک قوم کی یادداشت اور تاریخ کی بات کر رہے ہیں، یہ پتھر ہماری پہچان ہیں۔
ایرانی وزیرِ ثقافت کا کہنا ہے کہ صرف گلستان پیلس کی بحالی میں کم از کم دو سال لگیں گے۔
رضا صالح امیری نے خبردار کیا ہے کہ کچھ چیزیں ہمیشہ کے لیے کھو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحالی چاہے کتنی ہی مکمل کیوں نہ ہو، کسی نوادر کو اس کی اصل حالت میں واپس نہیں لا سکتی، جب آپ قدیم دور کے کسی محل کا اصل پتھر یا اصفہان کی کسی مسجد کی صدیوں پرانی ٹائل کاری کھو دیتے ہیں تو آپ تاریخ کی ایک ایسی پرت کھو دیتے ہیں جسے دوبارہ تخلیق نہیں کیا جا سکتا، ہر دراڑ ایک مستقل زخم ہے۔
رضا صالح امیری نے عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے یونیسکو کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ تمام تاریخی مقامات کے جغرافیائی محلِ وقوع سے آگاہ ہونے کے باوجود مداخلت میں ناکام رہا ہے۔
ایرانی وزارتِ ثقافت و سیاحت کے مطابق 28 فروری سے جاری جنگ میں اب تک تقریبا 56 عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔
-
پاکستان3 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

