Connect with us

تازہ ترین

ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دیں گے، ٹرمپ کا سخت حملوں کا اعلان

donald trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر انتہائی سخت حملے کرے گا اور اسے پتھر کے دور میں واپس لے جائیں گے۔

امریکی عوام سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت جلد فوجی مقاصد حاصل کر لیں گے اور مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی کارروائی نے تہران کی عسکری طاقت کو تباہ کر دیا ہے اور اہم اسٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی افواج آئندہ دو سے تین ہفتوں تک ایران کو انتہائی سخت نشانہ بنائیں گی۔

انہوں نے ایک بار پھر ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

ٹرمپ نے دیگر ممالک بشمول امریکی اتحادیوں پر بھی زور دیا کہ وہ ہمت دکھائیں اور ٓبنائے ہرمز جیسے اہم آبی گزرگاہ کی ذمے داری سنبھالیں، جو اس وقت ایران کے کنٹرول میں ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ صرف 1 ماہ قبل امریکی فوج نے آپریشن ایپک فیوری کا آغاز کیا تھا، جس کا ہدف ایران تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ تباہ ہو چکی ہے، ان کی قیادت میں سے اکثر اب شہید چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور کی کمان اور کنٹرول کو اس وقت تباہ کیا جا رہا ہے، ان کے میزائل اور ڈرون داغنے کی صلاحیت نمایاں طور پر کم ہو چکی ہے اور ان کے ہتھیار، فیکٹریاں اور راکٹ لانچرز تباہ کیے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دشمن ہار رہے ہیں اور امریکا جیت رہا ہے اور اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khana kaaba khana kaaba
تازہ ترین7 گھنٹے ago

سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔ مکہ مکرمہ...

coal-mine coal-mine
تازہ ترین7 گھنٹے ago

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے اموات کی تعداد 90 ہوگئی

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) شمالی چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کےنتیجےمیں ہلاکتوں کی تعداد 90...

station station
تازہ ترین7 گھنٹے ago

نیویارک، شپ یارڈ میں دھماکا، 1 شخص ہلاک، 36 افراد زخمی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی شہر نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں واقع ایک ڈرائی ڈاک میں خوفناک دھماکے...

heatwave heatwave
پاکستان7 گھنٹے ago

سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔  محکمہ موسمیات نے سندھ میں...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان7 گھنٹے ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6...

asim-munir-iran-fm asim-munir-iran-fm
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا ایران ثالثی کوششیں، تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی...

anmol-pinki anmol-pinki
پاکستان7 گھنٹے ago

پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل ہونیکا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں منشیات مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کے مبینہ رابطہ نیٹ ورک میں...

US-Iran-war-victory-by-trump US-Iran-war-victory-by-trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی صدر کے پاس ایران کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

blast blast
پاکستان7 گھنٹے ago

راولپنڈی؛ ڈی ایچ کیو اسپتال میں کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد زخمی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مرمت کے دوران کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹنے سے...

metro-bus metro-bus
پاکستان8 گھنٹے ago

راولپنڈی میں سکس روڈ کے مقام پر میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں سکس روڈ کےمقام پرمیٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیوحکام کےمطابق آگ لگنے کے...

Trending