Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ میں تیل کے بحران سے کن ممالک کو سب سے زیادہ خطرہ ہے؟

ship

تہران (صداۓ سچ نیوز) برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ سے پیدا ہونے والے تیل کے عالمی بحران کے ’انتہائی  تکلیف دہ نتائج‘ کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر کیے گئے حملے کے بعد سے عالمی توانائی اور تیل کی منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے، کیونکہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا اور اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں موجود آئل ریفائنریز کو بھی نشانہ بنایا۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تیل کے عالمی بحران سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سرِفہرست ہے، اسی لیے حکومت نے ملک میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت 6 مارچ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران 240 ملین سے زائد آبادی کی معیشت خطرے میں ہے کیونکہ اس کا انحصار خلیجی ممالک سے حاصل ہونے والے تیل پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تیل کے علاوہ خلیجی ممالک سے حاصل ہونے والی ترسیلاتِ زر پر بھی انحصار کرتا ہے، خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانی شہری ملک کی جی ڈی پی کی 5 فیصد یا اس سے زائد ترسیلاتِ زر وطن بھیجتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے ترسیلاتِ زر میں کمی کے خطرے کے علاوہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز کردہ تعداد سے کم ہیں، ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ سے بھی کم درآمدات کا احاطہ کرتے ہیں۔

دی اکانومسٹ نے فہرست میں مصر، اردن اور ایتھوپیا کو بھی شامل کیا ہے، کیونکہ ان ممالک کا بھی خلیج سے حاصل ہونے والے تیل اور گیس پر بہت زیادہ انحصار ہے۔

اردن کی معاشی حالت پاکستان جیسی ہی ہے، ملک پر بہت زیادہ قرضہ ہے اور  تیل، گیس و ترسیلاتِ زر کے لیے اس کا خلیجی ممالک پر انحصار ہے۔

اسی طرح مصر کی معیشت بھی کمزور ہے اور اسے اس سال اپنے تقریباً 29 بلین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے، جو  کہ ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ چاروں ممالک میکرو اکنامک بحران سے بچنے میں کامیاب بھی ہو جائیں تو بھی ان کو تکلیف دہ معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

us senator us senator
تازہ ترین16 منٹس ago

ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر مارک کیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ...

nha nha
پاکستان22 منٹس ago

موٹرویز پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے قانون توڑنے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کے قانونی فریم ورک میں ایک...

Imran Khan Imran Khan
پاکستان27 منٹس ago

عمران سوشل میڈیا پر 5 ماہ سے خاموش، پی ٹی آئی اور طاقتور حلقوں میں کشیدگی کم ہونیکی امید

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ کی...

silver and gold silver and gold
پاکستان36 منٹس ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5...

US Treasury Secretary US Treasury Secretary
تازہ ترین41 منٹس ago

بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت تباہ ہو جائے گی، امریکی وزیرِ خزانہ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی سے...

Mir Raza Murder Case Mir Raza Murder Case
پاکستان47 منٹس ago

میر رضا قتل کیس، وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، سربراہ کمیشن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال...

Prime-Minister-of-Pakistan-House Prime-Minister-of-Pakistan-House
تازہ ترین53 منٹس ago

مکہ دفاعی معاہدے نے پورے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی...

META META
تازہ ترین56 منٹس ago

نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کے اوقات محدود کرنے پر اتفاق

میٹا نے نوعمروں کے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے...

Central-Nepal-floods Central-Nepal-floods
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، جھیل سے ایک بار پھر پانی چھلکنا شروع

کھٹمنڈو (صداۓ سچ نیوز) نیپال میں بدھ کو آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جمعہ کو بھی...

trump Putin trump Putin
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روس نے آبنائے ہرمز کے معاملے میں کافی اچھا رویہ اختیار کیا ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نے آبنائے ہرمز کے معاملے میں کافی...

Trending