Connect with us

پاکستان

میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال

Mir Raza Murder Case

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کردیا، کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے گھر والوں سے تعزیت کی، کیس کی تحقیقات میں نقائص اور پولیس کی غفلت کا جائزہ لینے اور کسی دباؤ کے بغیر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، کمیشن کی مدت کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، کمیشن میں جو ہوگا سب کے سامنے ہوگا۔

میر رضا کے والد نے تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، وکیل جبران ناصر نے پولیس تحقیقات میں غفلت ،نقائص اور لاپرواہی کی نشاندہی کی۔

جسٹس عمر سیال نے جائے وقوع پر پہنچنے والے دو پولیس اہلکاروں، پوسٹ مارٹم کرنے والے ایم ایل او ڈاکٹر اسامہ شیخ کو نوٹس جاری کردیے، لاش دیکھنے والے نرسری کے دو ملازمین بھی طلب کرلیے گئے۔

کمیشن نے سندھ حکومت کو گواہان کے بیانات، ڈاکٹرز اور پولیس افسران کی فہرست سمیت تمام دستاویزات کل تک پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ کمیشن نے وضاحت کردی ہے کہ کمیشن کا کام انویسٹی گیشن نہیں فیکٹ فائنڈنگ ہے، کمیشن تفتیشی ٹیم کے کام کا جائزہ لے گا۔

جبران ناصر نے کہا کہ 30 دن گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کا تعاقب نہیں کر سکی، اب گواہوں سے پوچھا جا رہا ہے کہ تم رضا کو کامیاب سمجھتے ہو یا ناکام تھا، کمیشن سے درخواست کریں گے کیس اور شواہد خراب کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، پولیس جیو فینسنگ،سی ڈی آراور دیگر دستاویزات دے دیں تو ہم بتا دیں گے ہمیں کس پر شک ہے۔

کیس کا پس منظر:۔

خیال رہے کہ کراچی کا نوجوان میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، جس کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی تھی، اس کے سینے میں گولی لگی تھی، لاش ملنے سے 1 روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میر رضا کا 30 اگست کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح ہونا تھا اور وہ اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

پروگرام میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور میر رضا علی کے والد کے سامنے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور میر رضا علی کے والد، دونوں نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالتی حکم کے بعد میر رضا کی 8 اگست کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد اسی دن دوبارہ تدفین کردی گئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی، جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، میر رضا علی کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، سر اور چہرے پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے، جسم پر کالے دھبے بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق میر رضا کے پاؤں پر بھی زخم کے نشان ہیں، جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر بھی خون کے دھبے ہیں، رپورٹ میں میر رضا کی دائیں ران پر تقریباً 12 سینٹی میٹر طویل فریکچر اور زخم کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کے جبڑے کے حصے میں گہری چوٹ اور فریکچر کے شواہد ملے ہیں، ناک کی ہڈی اور چہرے کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں پائی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

MFR house MFR house
پاکستان7 منٹس ago

مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پر بچے اور ایک معذور خاتون موجود تھیں، گھر کو سیل کر دیا گیا، شاہدہ اختر

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن...

ZEESHAN ALI ZEESHAN ALI
پاکستان16 منٹس ago

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کا خلا میں سائنسی تجربات کا آغاز، ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی کی چینی خلائی اسٹیشن ’تیان گونگ‘ پر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ویڈیو...

Raza AMEER MUQADAM Raza AMEER MUQADAM
پاکستان24 منٹس ago

مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایران پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، ایرانی سفیر

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات...

Raza AMEER MUKADAM Raza AMEER MUKADAM
پاکستان3 گھنٹے ago

امریکا و ایران میں بذریعہ پاکستان و قطر پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، رضا امیری مقدم

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف...

MQM MQM
پاکستان3 گھنٹے ago

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں کل کی ریلی و جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ، ذرائع

کراچی(صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں کل (29 نومبر کو) ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر...

ishaq dar ishaq dar
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کی سعودیہ میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی سخت مذمت

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے مملکت کی سلامتی کے تحفظ اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم...

Iranian attacks Iranian attacks
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کویت نے مسلسل ایرانی حملوں پر ایرانی سفیر کو طلب کرلیا، باضابطہ احتجاج

کویت(صداۓ سچ نیوز) کویت نے ملک پر مسلسل ایرانی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایران کے سفیر محمد توتونجی کو...

MFR MFR
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد، مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن...

drug smuggling drug smuggling
پاکستان3 گھنٹے ago

راولپنڈی، منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر گرفتار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) میں منشیات فروش گینگ سے گٹھ جوڑ میں ملوث ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو...

bone-pain-in-winter bone-pain-in-winter
تازہ ترین15 گھنٹے ago

سردیوں میں جوڑوں کا درد اور اکڑن کی شکایت، علاج کے مؤثر طریقے جانیے

موسمِ سرما میں درجہ حرارت گرنے کے ساتھ جوڑوں کے درد اور اکڑن کی شکایات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ خاص...

Trending