تازہ ترین
امریکا کے بچوں کی قسمت بدلنے کا اعلان، ایلون مسک 18 ارب ڈالر بانٹیں گے
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی کے دو شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
ایلون مسک نے یہ اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مسک نے بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے اور دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر دیں گے۔
ان کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ حصص اگلے ماہ منتقل کردیے جائیں گے، جبکہ ان کی ذاتی جانب سے دیے جانے والے شیئرز اگلے سال جون میں منتقل ہوں گے، جب ان کے اپنے حصص کی فروخت پر عائد پابندی کی مدت ختم ہوجائے گی۔
اس سے قبل اسپیس ایکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہر فعال ’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ میں اپنے کلاس اے کامن اسٹاک کا ایک نیا شیئر شامل کرے گی۔ ایلون مسک بھی ذاتی طور پر اتنے ہی شیئرز عطیہ کریں گے۔
’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ امریکی حکومت کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد 18 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور اس میں شراکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جاچکے تھے۔
بدھ کے روز اسپیس ایکس کے ایک شیئر کی قیمت 127.44 ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ اس حساب سے بچوں کو دیے جانے والے حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔
ایلون مسک اسپیس ایکس کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی اپنا کردار بڑھانا چاہتے ہیں، تاہم خلا میں ڈیٹا سینٹرز اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کی توسیع کے ماحولیاتی اثرات اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے معاشی و سیاسی اثر و رسوخ پر خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

