Connect with us

پاکستان

کشمیر کا شہری بچوں سے ملنے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، لاش دریائے نیلم سے برآمد

kashmir

کشمیر (صداۓ سچ نیوز) دریائے نیلم سے ملنے والی عرفان حسن شاہ نامی شخص کی میت مظفر آباد میں موجود ان کی اہلیہ اور بچوں کے حوالے کر دی اور ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ عرفان حسن شاہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر آزاد کشمیر میں موجود اپنی اہلیہ اور بچوں سے ملنے کی کوشش کے دوران دریائے نیلم میں ڈوب گئے تھے۔

عرفان کے بچوں نے بتایا کہ ان کے والد بارہ مولہ سے گاہے بگاہے رابطہ کرتے رہتے تھے اور آخری رابطہ تقریباً 15 روز قبل ہوا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہر صورت آزاد کشمیر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

بچوں کا کہنا تھا کہ ان کے بعد والد کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، مگر بعد میں دریائے نیلم میں ان کی میت ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے اپریل 2025 میں پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مقیم عرفان حسن شاہ کی اہلیہ اور بچوں کو پاکستانی ہونے کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا اور اس کے بعد یہ خاندان مظفرآباد میں مقیم تھا جبکہ عرفان مقبوضہ کشمیر کا شہری ہونے کے باعث ضلع بارہ مولہ ہی میں رہ گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھ مقام چوہدری بشارت نے عرفان حسن شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے شہری ہونے کی وجہ سے میت مقبوضہ خطے کے حکام کے حوالے کرنے یا مظفرآباد میں ان کے بچوں کے حوالے کرنے سے متعلق واضح کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں موجود عرفان حسن شاہ کے بھائی اور بہنوں کی اجازت کے بعد ان کی میت مظفر آباد میں ان کی اہلیہ اور بچوں کے حوالے کی گئی اور اس حںوالے سے تمام درکار کارروائی مکمل کی گئی۔

رپورٹ میں ضلع نیلم کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ اخترایوب کے حوالے سے بتایا گیا کہ عرفان حسن شاہ کی میت 23 نومبر کو صبح 11 بجے کیرن کے قریب دریائے نیلم میں ملی تھی اور میت کی جیب سے گورنمنٹ آ ف انڈیا کا کارڈ نکلا، جس پر ان کا نام اور شناخت موجود تھی اور اس کے بعد میت ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عرفان حسن شاہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں رفیع آباد ڈنگی وچھا کے رہائشی تھے اور مظفر آباد میں موجود ان کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا میں جاری کی گئی تصویر اور کارڈ کے ذریعے ہوئی، جس کے بعد انہوں نے رابطہ کرکے ان کی شناخت کرلی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

bone-pain-in-winter bone-pain-in-winter
تازہ ترین37 منٹس ago

سردیوں میں جوڑوں کا درد اور اکڑن کی شکایت، علاج کے مؤثر طریقے جانیے

موسمِ سرما میں درجہ حرارت گرنے کے ساتھ جوڑوں کے درد اور اکڑن کی شکایات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ خاص...

wheat wheat
پاکستان40 منٹس ago

ای سی سی نے رواں مالی سال گندم درآمد کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں مالی سال گندم درآمد کرنے کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی۔...

kashmir kashmir
پاکستان47 منٹس ago

کشمیر کا شہری بچوں سے ملنے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، لاش دریائے نیلم سے برآمد

کشمیر (صداۓ سچ نیوز) دریائے نیلم سے ملنے والی عرفان حسن شاہ نامی شخص کی میت مظفر آباد میں موجود ان کی...

oman us oman us
تازہ ترین51 منٹس ago

خلیج عمان میں ناکا بندی توڑنے کی کوشش، بحری جہاز پر امریکا کا حملہ

عمان (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے خلیج عمان میں ناکا بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے بحری جہاز پر حملہ کردیا۔ امریکی...

ishaq dar ishaq dar
پاکستان57 منٹس ago

پاکستان اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی روابط پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی مکہ دفاعی اتحاد کے...

Makkah Alliance for defence Makkah Alliance for defence
پاکستان2 گھنٹے ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی کے عزم کا اعادہ، مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کی مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے...

petrol price petrol price
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول مزید سستا ہوگیا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے اگلے تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن...

Gold-Price Gold-Price
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں ساڑھے 11 ہزار روپے کا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیریقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل...

minarepakistan minarepakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان جلسہ موخر کرنے کا اعلان

لاہور(صداۓ سچ نیوز)جماعت اسلامی نے 29 نومبر کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا۔ ترجمان...

MFR or barristr gohar MFR or barristr gohar
پاکستان8 گھنٹے ago

چیئرمین پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، مجودہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل...

Trending