پاکستان
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی کے عزم کا اعادہ، مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کی مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجتماعی دفاع اور باہمی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تینوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اجتماعی دفاع اور باہمی یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے عزم کا اعادہ کیا، مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، اتحاد کو ادارہ جاتی شکل دینے اور اجتماعی دفاعی وعدوں پر عملی عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹریٹ کے قیام اور فعال بنانے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، سعودی عرب میں اتحاد کے سیکریٹریٹ کا قیام ادارہ جاتی امور اور مؤثر رابطہ کاری کے لیے اہم ہے۔
تینوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر سیاسی اور عسکری مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، علاقائی کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس میں سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے شہریوں اور شہری تنصیبات پر مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی گئی، سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اجتماعی دفاعی معاہدے کے تحت کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفاعی صنعت، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، تینوں ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مکہ دفاعی اتحاد کا مقصد مشترکہ سلامتی کے خدشات سے نمٹنا اور خطے میں امن و استحکام کا فروغ ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

