پاکستان
’وزیراعظم کی نیتن یاہو کیساتھ جعلی تصویر شیئر‘ کرنے پر پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج
اسلام اآباد ( صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مبینہ ملاقات سے متعلق جعلی ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بدھ کے روز درج کی گئی ایف آئی آر میں سائبر کرائم ایکٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمہ نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلایا۔
مقدمے میں شاندانہ گلزار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئیں مختلف ٹویٹس کو بنیاد بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے متعدد جعلی اور گمراہ کن ٹویٹس اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل تھے۔
موصول ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق ملزمہ نے ٹویٹ کے ذریعے نسلی اور لسانی نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی اور وزیراعظم پاکستان سے متعلق ایک جعلی تصویر اور غلط معلومات پھیلائیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے وزیراعظم کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کا الزام عائد کیا جس سے عوام میں خوف، بے چینی اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی۔
سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا، جس پر شاندانہ گلزار کے خلاف پیکا 2016 کی دفعات 11، 20 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاندانہ گلزار نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ شرم الشیخ کے دوران ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔ تاہم بعد ازاں ویڈیو جعلی ثابت ہونے پر شاندانہ گلزار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ویڈیو ہٹا دی تھی۔
جعلی ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض صارفین نے ان کے خلاف پیکا کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

