Connect with us

پاکستان

سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام کرسمس و نئے سال کی تقریب، چیئرمین سی ڈی اے کی شرکت، ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

CDA Employees Union Cutting Cristmas Cake

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے تقریب سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سیکٹر جی سکس میں منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواتھے۔

تقریب میں سی ڈی اے کے ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،ڈی جی انوائرمنٹ اویس منظورتارڑ،ڈی جی سوک منیجمنٹ عبدالرزاق،ڈائریکٹروقاص علی،ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مرتضیٰ بخاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹراقتدارحسین،سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،اظہارعباسی،ملک عاصم،اظہر خان تنولی،ملک دلشاد،خالد محمود،سردارآصف،چوہدری منیر،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،طارق شریف،کلیم اللہ زمری،نشاط اکبرستی،رانا ندیم،فاروق نور،راجہ نقاش،اشفاق گجر،تشکیل جاوید بھٹی،سلیم راجپوت،حاجی جنید،چوہدری جارج،چوہدری نذاکت،یعقوب خان سمیت سی ڈی اے مزدوریونین کے دیگر عہدیداران،سی بی اے کمیٹیزکے نمائندگان،سی ڈی اے ملازمین سمیت مسیحی برادری نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ کرسمس کا تہوارامن اور بھائی چارے کا درس دیتاہے اور آج ہم یقینا ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اورآج کے دن کی مناسبت سے تمام مسیحی برادری کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ رنگ،نسل اورمذہب سے بالاترہوکر تمام ملازمین کی خدمت کی ہے اور ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ جہاں ہم نے اپنے مسلم ملازمین کو مراعات دلوائیں وہاں ہم نے اپنے مسیحی ملازمین کو انکے مذہبی تہواروں پر بونس الاؤنس دلوانے سمیت انکومذہبی مقام ویٹی کن بھیجوانے سمیت دیگرتاریخی مراعات دلوائیں اور آئندہ بھی ان کے باقی ماندہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پانچویں دفعہ ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کی ہے اورہم ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے فیلڈسٹاف کے لیے سائیٹ آفسزکے قیام کے ساتھ ساتھ انکے اوورٹائم اورخطرہ الاؤنس دیا جائے اورملازمین کے دیگرمسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہمیں ایثار، قربانی، صبر اور انسانیت سے محبت کا پیغام دیتا ہے جو ہر معاشرے میں ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے اورآج ہم اس بابرکت تقریب کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم سی ڈی اے ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں اور بطورادارہ سربراہ ہم سینی ٹیشن کے دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار ہونے والے ملازم عثمان انورکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کے خاندان کو پوراانصاف دلوائیں گے اور انکے ورثاء کو ادارے کی طرف سے ایک بہترین پیکیج دیا جائے گا تاکہ ان کے گھر کا چولہا چلتا رہے اور تمام سینی ٹیشن ملازمین کو اوورٹائم،خطرہ الاؤنس سمیت دیگرمسائل حل کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر کرسمس اور نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان5 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان5 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان6 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان6 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان12 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending