پاکستان
آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر تھانہ کرپا کا CUST یونیورسٹی میں منشیات آگاہی سیشن
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ کرپا کے ایس ایچ او ذوالفقار علی کی جانب سے CUST یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے منشیات کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
آگاہی سیشن کے دوران ایس ایچ او ذوالفقار علی نے طلبہ کو منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے جسمانی، ذہنی، سماجی اور تعلیمی نقصانات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں اور یہ ناسور پورے معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کرپا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں میں تسلسل کے ساتھ آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ طلبہ مثبت سوچ، صحت مند طرزِ زندگی اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: سچ میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو آ کر ہمارے ساتھ پالیسی بنائیں ، سہیل آفریدی
اس موقع پر طلبہ نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی آگاہی سرگرمیاں نوجوانوں کو منفی رجحانات سے بچانے اور درست راستہ اختیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آخر میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ منشیات کے خلاف اس مشترکہ جدوجہد میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

