پاکستان
سکیورتی خدشات ، امریکا کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم
امریکا نے ایران میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری امریکی حکومت کی براہِ راست مدد پر انحصار کیے بغیر اپنی روانگی کا انتظام کریں، کیونکہ کسی بھی وقت پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ عمارت میں قیام کریں اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ اپنے پاس رکھیں۔
ورچوئل ایمبیسی نے ہدایت کی ہے کہ امریکی شہری زمینی راستے کے ذریعے آرمینیا یا ترکیے جانے پر غور کریں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ انتباہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جاری کیا گیا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

