Connect with us

تازہ ترین

کیا روس ایران کی فوجی مدد کر رہا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

russia-iran

ریاض (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان فوجی تعاون جاری ہے تاہم ماسکو کی مدد محدود نوعیت کی ہے اور وہ براہِ راست جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ روس شاید ایران کی ’تھوڑی بہت‘ مدد کر رہا ہے، اس کے ایک دن بعد ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کو ’اچھا‘ قرار دیا جس سے دونوں ممالک کے روابط کی تصدیق ہو گئی تھی۔

سیٹلائٹ اور خفیہ معلومات کی فراہمی

’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی نقل و حرکت سے متعلق سیٹلائٹ اور انٹیلیجنس معلومات فراہم کر رہا ہے۔

اس سے متعلق ماہرین کی رائے ہے کہ یہ معلومات روس کے جاسوسی سیٹلائٹ نظام لیانا سے حاصل ہو سکتی ہیں جو خاص طور پر امریکی بحری بیڑوں کی نگرانی کے لیے بنایا گیا تھا۔

روس نے ایران کے خلائی پروگرام میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ایران کا سیٹلائٹ خیام 2022ء میں روسی لانچ سائٹ بائیکونور سے خلاء میں بھیجا گیا تھا جو زمین کی اعلیٰ معیار کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلحے اور دفاعی تعاون کی طویل تاریخ

’الجزیرہ‘ کے مطابق روس کئی دہائیوں سے ایران کو فضائی دفاعی نظام، جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کرتا آ رہا ہے، حالیہ کشیدگی کے دوران بھی روس ایران کو انٹیلیجنس، جنگی ماہرین اور ہتھیاروں کے پرزہ جات فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرین جنگ کے بعد ایران نے بھی روس کو گولہ بارود، ہتھیار، حفاظتی سامان اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں۔

ڈرون ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون

یوکرین جنگ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے ایرانی شاہد خودکش ڈرونز کو روس نے مزید جدید بنایا ہے، اِن میں کیمرے، بہتر نیویگیشن اور اینٹی جیمنگ سسٹم شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روسی نیویگیشن ماڈیول ’کومیٹا بی‘ سے لیس ایک ڈرون حال ہی میں ایران کے ایک حمایتی گروپ کی کارروائی میں استعمال ہوا جس سے اس تعاون کی عملی مثال سامنے آئی ہے۔

روس نے یوکرین جنگ میں بڑی تعداد میں اصلی اور نقلی ڈرون ایک ساتھ بھیجنے کی حکمتِ عملی تیار کی جسے اب ایران بھی استعمال کر رہا ہے۔

مدد محدود کیوں ہے؟

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس ایران کو مکمل فوجی حمایت نہیں دینا چاہتا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ دفاعی معاہدہ موجود نہیں ہے، اس کے علاوہ ایران کے پاس ڈرونز کی کمی بھی بتائی جا رہی ہے جس کے باعث روسی معلومات کا فائدہ محدود ہے۔

روس کی موجودہ مدد زیادہ تر ’علامتی‘ یا سفارتی نوعیت کی ہے تاکہ اتحاد کا تاثر برقرار رکھا جا سکے۔

جنگ سے روس کو معاشی فائدہ

علاقائی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں 100 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں جس سے روسی معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور یوکرین جنگ جاری رکھنے کے لیے مالی وسائل مل رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس ایران کو انٹیلیجنس اور تکنیکی مدد تو فراہم کر رہا ہے مگر فیصلہ کُن فوجی حمایت نہیں دے رہا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

rain-pakistan rain-pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ...

Imran Khan’s Imran Khan’s
پاکستان5 گھنٹے ago

10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے اینگزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے طبی معائنے کی...

Fatah-4 Cruise Missile Fatah-4 Cruise Missile
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی...

department of digital media department of digital media
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان امن و استحکام کے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، مقررین کا مکالمہ، سفارتکاری اور ذمہ دارانہ ابلاغ پر زور

لاہور(صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام، علاقائی تعاون اور مختلف اقوام...

Asif-Zardari Asif-Zardari
پاکستان6 گھنٹے ago

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان9 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ  آج رات پشاور پہنچے گا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت...

bilawal bilawal
پاکستان9 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں...

Crude Oil Crude Oil
تازہ ترین9 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں...

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان9 گھنٹے ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان9 گھنٹے ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Trending