پاکستان
آج مولانا فضل الرحمان کی باری آئی، کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی باری آئے گی، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج جو کچھ ہورہا ہے یہ پہلے سے طے تھا۔آج مولانا کی باری آئی کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سب کی باری آئے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔ پارٹی میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہے۔ سہیل آفریدی آج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی۔
علی امین گنڈاپور وکیل راجا ظہورالحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گورنر راج کے دوران نظربند ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

