پاکستان
گورنر خیبرپختونخوا بغیر این او سی کے علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور نہیں کر سکتے
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفی بغیر این او سی کے منظور نہیں کر سکتے۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں حکومت میں تبدیلی لائی گئی تو موجودہ صورتحال سے بھی زیادہ بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف بھی غداری کے مقدمات درج ہوئے تھے، کیا وہ بھی غدار تھے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ حکومت سازی سے دور رہیں، کیونکہ یہی سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہوگا۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما کابینہ کا حصہ ہوں گے، تاہم یہ بات زیر بحث نہیں آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلی کے طور پر کیوں نامزد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلی بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، پی ٹی آئی میں آمریت نہیں ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
مزید کہا کہ پارٹی کے نمبرز پورے ہیں اور سہیل آفریدی ہی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی ہوں گے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

