Connect with us

پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری گندم غائب ہونے کا انکشاف، تحقیقات شروع

Wheat

پشاور (صدائے سچ نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری گندم کے ذخائر سے بڑی مقدار میں گندم غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ جس پر محکمہ خوراک نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق بنوں کے محکمہ خوراک کی جانب سے اپریل 2026 میں ارسال کردہ مراسلے میں بتایا گیا کہ نڑ حافظ آباد کے گوداموں کے حالیہ معائنے کے دوران مزید 123.171 میٹرک ٹن گندم کم پائی گئی۔ یہ اسی ذخیرہ مرکز سے کمی کی پانچویں رپورٹ ہے۔

حالیہ انکشاف کے بعد پراونشل ریزرو سینٹر بنوں میں مجموعی گندم کی کمی بڑھ کر 391.176 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق گودام نمبر 8 سے 74.292 میٹرک ٹن، گودام نمبر 9 سے 25.727 میٹرک ٹن جبکہ گودام نمبر 3 سے 23.152 میٹرک ٹن گندم غائب پائی گئی۔ جو باضابطہ طور پر پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کی ملکیت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

محکمہ خوراک کے ایک سینئر افسر نے بار بار سامنے آنے والی کمی کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی تقریباً 268 میٹرک ٹن گندم کی کمی رپورٹ ہو چکی تھی۔

دوسری جانب سوات کے پراونشل ریزرو سینٹر میں بھی 633.200 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

معائنہ رپورٹ کے مطابق ٹخہ بانڈ کے گوداموں میں ریکارڈ کے برعکس ہزاروں تھیلے موجود نہیں تھے جبکہ بعض گودام مکمل خالی پائے گئے۔ کئی تھیلے طویل عرصے سے ذخیرہ ہونے کے باعث ناقابل استعمال حالت میں پہنچ چکے تھے۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر کے مطابق تمام اضلاع میں خصوصی آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ اور تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بے ضابطگی یا بدعنوانی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold gold
پاکستان21 منٹس ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین26 منٹس ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین35 منٹس ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین42 منٹس ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان24 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان1 دن ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان2 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Trending