Connect with us

تازہ ترین

خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر نئی پائپ لائنز کی تعمیر پر غور

gas-pipeline

ریاض (صداۓ سچ نیوز) خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر نئی پائپ لائنز کی تعمیر پر غور شروع کردیا تاہم پائپ لائنز کی تعمیر تکنیکی طور پر انتہائی دشوار اور مالی طور پر بہت مہنگی ہے۔

عالمی جریدے ‘فائننشل ٹائمز’ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر خلیجی ممالک نے تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کے متبادل راستوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ خلیجی ریاستیں اب سمندری راستے کے بجائے نئی پائپ لائنز کی تعمیر کو ترجیح دینے پر غور کر رہی ہیں۔ پائپ لائنز کی تعمیر تکنیکی طور پر انتہائی دشوار اور مالی طور پر بہت مہنگی ہے، لیکن موجودہ حالات میں سمندری راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث اسے ایک ناگزیر متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے ہونے والی تیل کی یومیہ ترسیل، جو کسی زمانے میں 20 ملین بیرل تھی، اب 95 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔

سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی موجودہ گنجائش محض 7 ملین بیرل یومیہ ہے، جو کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی عالمی ترسیل کا نعم البدل نہیں بن سکتی۔

فائننشل ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ خلیجی ممالک متبادل راستوں پر کام کر رہے ہیں، لیکن یہ تمام تر کوششیں آبنائے ہرمز کی بندش یا وہاں سے ہونے والی ترسیل میں کمی کے خلا کو پُر کرنے کے لیے نا کافی ثابت ہو سکتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

sultan ahmed sultan ahmed
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

اماراتی وزیرِ پیٹرولیم کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیرِ پیٹرولیم سلطان احمد الجابر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے...

blast blast
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 50 سے زائد راکٹ فائر کر دیے

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب حزب اللّٰہ نے 50 سے زائد راکٹ داغ دیے۔ اس...

gas-pipeline gas-pipeline
تازہ ترین2 گھنٹے ago

خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر نئی پائپ لائنز کی تعمیر پر غور

ریاض (صداۓ سچ نیوز) خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر نئی پائپ لائنز کی تعمیر پر...

commander chief ameer hatmi commander chief ameer hatmi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ان میں سے ایک بھی زندہ واپس نہیں جانا چاہیے، ایرانی کمانڈر ان چیف کی ہدایت

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف  جنرل امیر حاتمی...

pasteur institute of iran pasteur institute of iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا واسرائیل کا تہران میں صدی پرانے طبی تحقیقاتی ادارے پر حملہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم صدی (100 سال) پرانے طبی تحقیقاتی ادارے...

russia-4 russia-4
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس نے ایران تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس نے ایران تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کی پیش کش کردی۔ ترجمان روسی صدارتی آفس...

tehran tehran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی واسرائیلی حملوں سے تہران میں 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا

تہران (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب...

china-fm china-fm
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں، چین

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران...

trump trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ نے ایران جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دیدیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ...

blast blast
تازہ ترین6 گھنٹے ago

دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا، حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے، ترجمان ایرانی مسلح افواج کا سخت انتباہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا سخت رد عمل سامنے...

Trending