تازہ ترین
اماراتی وزیرِ پیٹرولیم کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیرِ پیٹرولیم سلطان احمد الجابر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے ایران کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی مداخلت ناقابلِ قبول معاشی دباؤ کے مترادف ہے، جو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کو شدید متاثر کر رہی ہے۔
اماراتی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ یہ گزرگاہ تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔
سلطان احمد الجابر نے کہا کہ ایران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم سے کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ سلطان احمد الجابر ابوظبی کی قومی آئل کمپنی ادنوک کے سربراہ بھی ہیں اور توانائی کے شعبے میں ایک اہم عالمی شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

