تازہ ترین
حماس کی ایران سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل
غزہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے کے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھانے سے بچنے کی کوشش کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اوروہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہر ممکن طریقے سے اپنے دفاع میں جواب دے سکتا ہے۔
تاہم تنظیم نے زور دیا کہ اس ردعمل میں ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے جن سے خطے کے دیگر ممالک براہِ راست متاثر ہوں۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قیادت کو چاہیے کہ وہ ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور علاقائی استحکام کو مدنظر رکھے۔
تنظیم نے خطے کے تمام ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اور جارحیت کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے ممالک کے درمیان بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتے برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

