Connect with us

پاکستان

سیکرٹری ہاوسنگ کا اسکائی گارڈن اور گرین انکلیو ون کا دورہ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

muhammad mahmood

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سیکرٹری وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے دو اہم منصوبہ جات سکائی گارڈن اور گرین انکلیو ون کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سکائی گارڈن میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ٹیکنیکل ٹیم کو واضح ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد کام مکمل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالے مذاکرات کے بعد ایران نے ہم سے رابطہ کیا، وہ بےتابی سے ڈیل چاہتا ہے، ٹرمپ

انہوں نے واضح کیا کہ الاٹیز کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، لہٰذا موضع کٹھار فیز ون کے کم از کم دو ہزار پلاٹس کی پوزیشن فراہم کریں ۔اور تمام ضروری سہولیات بجلی پانی گیس سیکیورٹی بھی مہیا کریں ۔

بعد ازاں سیکرٹری ہاوسنگ نے گرین انکلیو ون کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں منصوبے کو درپیش امور، درکار وسائل اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

خاص طور پر ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت کی کے گرین انکلیو ون میں JV پارٹنر سے قانون کے مطابق معاملات طے کریں ۔JV پارٹنرز ک بھی تاکید کی گئی کہ جلد از جلد ترقیاتی کام کو جلد شروع کیا جائے ۔ انہوں نے شفافیت کو یقینی بنانے اور بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بانی کی آنکھ کےعلاج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرین انکلیو ون منصوبے پر فوری پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور اسے جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں جدید معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنا کر عوام کا اعتماد بحال رکھا جائے گا، اور تمام وسائل کو بروئے کار لا کر ان منصوبوں کو ایک مثالی رہائشی ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان5 گھنٹے ago

لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور...

Peshawar M-1 Peshawar M-1
پاکستان5 گھنٹے ago

پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند...

Recep Tayyib Erdogan Recep Tayyib Erdogan
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کرنےکی ضرورت ہے، ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، اردوان

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں، ٹرمپ

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،...

Antonio Guterres Antonio Guterres
تازہ ترین6 گھنٹے ago

گزشتہ دہائی میں جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، انتونیو گوتریس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع...

Kuwait Kuwait
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے...

Eight foreign ministers Eight foreign ministers
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ میں جنگ بندی برقرار، تمام خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا...

gold-rate gold-rate
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...

DOnald-Trump DOnald-Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر اور بہترین شخص ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں خطاب

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان15 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Trending