Connect with us

تازہ ترین

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

white phosphorus

بیروت (صداۓ سچ نیوز) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تصدیق شدہ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ 3 مارچ کو جنوبی لبنان کے قصبے یُحمر میں اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے داغے گئے سفید فاسفورس کے گولے فضا میں پھاڑے جس کے بعد کم از کم 2 گھروں میں آگ لگ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے لبنان کے محقق رمزی قیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں پر سفید فاسفورس کا استعمال انتہائی خطرناک اور غیر قانونی ہے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمیائی مادہ آکسیجن کے ساتھ رابطے میں آتے ہی جل اٹھتا ہے اور گھروں، کھیتوں اور دیگر املاک کو آگ لگا سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے تصاویر کی تصدیق اور جغرافیائی مقام کی نشاندہی کی ہے جس میں فضا میں پھٹنے والے گولوں سے نکلنے والا دھواں ایم 825 سیریز کے 155 ملی میٹر سفید فاسفورس گولوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

مقامی اسلامک ہیلتھ کمیٹی کی سول ڈیفنس ٹیم کی جانب سے جاری تصاویر میں کارکنوں کو گھروں کی چھتوں اور ایک گاڑی میں لگی آگ بجھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر رہائشی علاقوں میں اس ہتھیار کے استعمال کو روکنا چاہیے، تنظیم نے امریکا، برطانیہ اور جرمنی سمیت اسرائیل کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کر دیں۔

ادھر لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے پیر کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں غبیری اور حارہ حریک سمیت مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک 394 افراد شہید اور 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

iran iran
پاکستان53 منٹس ago

ایران میں سیاہ تیزابی بارش، خطے میں ماحولیاتی خطرات بڑھنے لگے، پاکستان میں کتنا خطرہ ہے؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کے ذخائر پر اسرائیل اور امریکا...

nrf nrf
پاکستان1 گھنٹہ ago

افغانستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار طالبان رجیم ہے، افغان سیاستدان احمد مسعود

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغان سیاستدان احمد مسعود کا کہنا ہے کہ افغانستان میں آج جو حالات ہیں یہ براہ...

gold gold
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے کمی ریکارڈ

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا...

md-imf md-imf
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا، سربراہ آئی ایم ایف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نےکہامشرقِ وسطیٰ میں نیاتنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا...

china flag china flag
تازہ ترین2 گھنٹے ago

چین کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت...

Hafiz-Naeem-ur-Rehman Hafiz-Naeem-ur-Rehman
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جب پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے؟ امیرِ جماعتِ اسلامی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے...

white phosphorus white phosphorus
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

بیروت (صداۓ سچ نیوز) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ...

Ghazab Lil Haq Ghazab Lil Haq
پاکستان2 گھنٹے ago

آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز تباہ

پکتیکا (صداۓ سچ نیوز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی...

ships ships
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ میں 1 ہزار بحری جہازوں کے GPS کیوں کام نہیں کر رہے؟

مشرقِ وسطیٰ (صداۓ سچ نیوز) بڑھتی ہوئی جنگ کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں پھنسے ہوئے مال بردار جہازوں، آئل...

Trending