Connect with us

پاکستان

چھ نشستیں، مگر کابینہ میں ایک بھی وزیر نہیں! چکوال و تلہ گنگ اقتدار کے ایوانوں سے آؤٹ کیوں؟

Chakwal Political Landscape

اسلام آباد (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی چکوال و تلہ گنگ کے عوام کے لیے ایک بڑا سیاسی سوال سامنے آ گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی چار نشستوں پر نمائندگی رکھنے والے اس خطے کا کوئی منتخب نمائندہ موجودہ وفاقی اور پنجاب کابینہ میں وزیر نہیں۔ انتخابی سیاست میں اہمیت رکھنے والا یہ خطہ آخر حکومتی فیصلہ سازی کے ایوانوں میں جگہ کیوں حاصل نہ کر سکا؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دینے والے چکوال اور تلہ گنگ کے عوام اب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے منتخب نمائندوں کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟

چکوال اور تلہ گنگ محض دو اضلاع یا چند انتخابی حلقوں کا نام نہیں، یہ وہ خطہ ہے جس نے دفاعِ وطن کے لیے ہمیشہ اپنے سپوت پیش کیے۔ پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں، غازیوں اور شہیدوں کی ایک طویل فہرست اس دھرتی کی پہچان ہے۔ سیاسی اعتبار سے بھی یہ علاقہ ہمیشہ اہم رہا ہے اور یہاں کے عوام نے مختلف ادوار میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے نمائندے منتخب کر کے ایوانوں تک پہنچائے۔

موجودہ سیاسی صورتِ حال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 چکوال سے میجر (ر) طاہر اقبال اور این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال سے سردار غلام عباس نمائندگی کر رہے ہیں۔

میجر (ر) طاہر اقبال

میجر (ر) طاہر اقبال ماضی میں جنرل پرویز مشرف دور حکومت میں وفاقی وزیربراۓ امور کشمیر اور وفاقی وزیر براۓ موحولیات رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کے چچا جنرل عبدالمجید ملک ہمشہ نواز شریف کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔ اس مرتبہ انھیں ٹکٹ اسی حلقے سے نہیں مل رہا تھا اور یہاں پر میاں نواز شریف اور لیگی قیادت نے سردار غلام عباس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بلا آخر جنرل مجید ملک مرحوم کی بہو ڈاکٹرعائشہ عیسانی کے "تعلقات” کام کر گئے اور آخری لمحات میں یہ ٹکٹ تبدیل کر کے سردار غلام عباس کے بجائے میجر طاہر اقبال کو دیا گیا۔

سردارغلام عباس خان

سردارغلام عباس خان چکوال کے سینئر ترین سیاستدان ہیں اور وہ بینظیر دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر محنت رہے ہیں۔ اس کے بعد دو مرتبہ ضلع ناظم رہے ہیں، چکوال میں انہوں نے اتنا کام کیا ہے کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب چکوال کے دونوں حلقوں چکوال اور تلہ گنگ میں کوئی بھی رکن قومی اسمبلی/صوبائی اسمبلی ان کی حمایت کے بغیر نہیں بنتا تھا لیکن گذشتہ دورمیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید سے ان کے بھائی نجف حمید کیخلاف کرپشن کی شکایات پر ضلع بدر کرنے پر انہیں خوب سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور عدالتی فیصلے کے ذریعے الیکشن سے ہی این ٹی این نہ ہونے کی بھونڈی وجہ پر انتخابی سیاست سے ہی آوٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے اس عرصہ میں انہیں شدید سیاسی انتقام کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے دلیری اور عزت سے مقابلہ کیا۔ پنجاب بھر سمیت ضلع چکوال میں یہ توقع کی جارہی تھی کہ انہیں وفاقی کابینہ کا ضرور حصہ بنایا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں بھی اس ضلع چکوال کی چار نشستیں ہیں۔ پی پی 20 سے سلطان حیدر علی خان، پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک، پی پی 22 سے فلک شیر اعوان اور پی پی 23 سے شہریار ملک منتخب ہوئے۔

Tanveer Aslam Sethi, MPA from Chakwal
تنویر اسلم ملک

تنویر اسلم ملک ماضی میں شہباز شریف حکومت میں پنجاب کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات رہ چکے ہیں اور انکا اپنے حلقے کے علاوہ صوبہ بھر میں بے پناہ کام ہے جس کے باعث ان کی چکوال اور اس سے باہر بھی صوبے بھر میں عوامی حلقوں میں عزت و احترام ہے۔ موجودہ دور میں انتخاب کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ ان کے ماضی کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صوبائی کابینہ کا رکن ضرور بنایا جائے گا۔

Sultan Haider Ali Khan (Haider Sultan), MPA from Chakwal
سلطان حیدر علی خان

سلطان حیدر علی خان کی ن لیگ سے دیرینہ اور بے لوث وابستگی ہے، ان کے والد چوہدری لیاقت علی کئی دفعہ ن لیگ کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے ممبر رہے ہیں۔ نون لیگ کے کڑے وقت میں بھی انہوں نے ثابت قدمی کیساتھ اپنی پارٹی کا ساتھ دیا، انہیں بھی صوبائی کابینہ میں سلطان بنایا جاسکتا تھا لیکن نہیں بنایا گیا۔

فلک شیر اعوان پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کا حصہ بنے ہیں۔ شہریار ملک سابق بیوروکریٹ چیئرمین پیمرا مشتاق ملک کے صاحبزادے ہیں اور میاں نواز شریف کے وفادار ساتھی ملک سلیم اقبال کے نواسے ہیں، اس لیے انکو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے بہت امکانات تھے۔ اس کے علاوہ مخصوص نشست پر مہوش سلطانہ بھی پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔

یوں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خطے کی نمائندگی کے باوجود کابینہ میں کوئی وزارت نہ ملنا ایک ایسا معاملہ ہے جس نے عوامی اور سیاسی حلقوں میں سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ وفاقی کابینہ کی سرکاری فہرست میں چکوال اور تلہ گنگ کے مذکورہ منتخب نمائندوں میں سے کوئی وفاقی وزیر شامل دکھائی نہیں دیتا۔ پنجاب کابینہ میں بھی اس خطے کے ان منتخب نمائندوں کو وزارت نہیں ملی۔

چکوال اور تلہ گنگ کے عوامی حلقے یہ کہتے ہیں کہ شریف برادران سے زیادہ تو سابق وزیراعظم عمران خان نے ضلع چکوال کو اس تناظر میں بہت اہمیت دی تھی کہ چکوال سے راجہ یاسر سرفراز کو صوبائی وزیر تعلیم اور تلہ گنگ سے حافظ عمار یاسر کو وزیر معدنیات بنایا تھا۔ اس میں دلچسپ امر یہ ہے کہ عمران خان راجہ یاسر سرفراز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے لیکن جنرل فیض حمید کی مخالفت کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بنایا۔ اس طرح موجودہ دور میں چکوال اور تلہ گنگ کے عوامی نمائندوں کیساتھ ہونیوالا سوتیلا سلوک دراصل ان انتخابی حلقوں کے عوام کیساتھ انتخابی سلوک ہے۔

یہاں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا چکوال اور تلہ گنگ کے عوام کا کردار صرف انتخابات میں ووٹ ڈالنے اور اپنے نمائندے کامیاب کرانے تک محدود ہے؟ کیا اس خطے کے ووٹرز کی سیاسی حمایت حکومتی سطح پر نمائندگی اور وزارتوں میں حصے داری کی صورت میں سامنے نہیں آنی چاہیے؟ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں قائم حکومتوں سے عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کے علاقے کے منتخب نمائندوں کو فیصلہ سازی میں شریک کرنے کا موقع کیوں نہیں دیا گیا؟

سیاسی حلقوں میں یہ سوال بھی زیرِ بحث ہے کہ آخر وزارتوں کی تقسیم کے وقت چکوال اور تلہ گنگ کو کس بنیاد پر نظرانداز کیا گیا؟ کیا اس کی وجہ سیاسی حکمتِ عملی ہے، پارٹی کے اندر کوئی ترجیحات ہیں، یا اس کے پیچھے کوئی اور معاملہ ہے؟ تاحال کوئی ایسی واضح اور مستند وضاحت سامنے نہیں آ سکی جس سے عوام کو اس صورتِ حال کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔

یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ وزارت محض ایک عہدہ نہیں ہوتی بلکہ اس کے ذریعے کسی علاقے کے مسائل حکومتی ترجیحات تک پہنچانے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مؤثر آواز اٹھانے اور عوامی ضروریات کو پالیسی سازی کا حصہ بنانے کا موقع ملتا ہے۔ جب کسی علاقے کے منتخب نمائندے کابینہ میں شامل نہ ہوں تو عوام کے ذہنوں میں اپنی سیاسی اہمیت اور حکومتی نمائندگی سے متعلق سوالات پیدا ہونا فطری امر ہے۔

چکوال اور تلہ گنگ کے عوام اب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے منتخب نمائندوں کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کس سطح پر اور کن وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا؟ کیا مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس خطے کو مستقبل میں کابینہ میں نمائندگی دینے کا ارادہ رکھتی ہے، یا یہ محرومی بدستور برقرار رہے گی؟

غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین کے عوام کا سوال سادہ مگر اہم ہے: جب ووٹ مانگنے کے لیے چکوال اور تلہ گنگ کی اہمیت تسلیم کی جاتی ہے تو وزارتوں اور حکومتی فیصلوں میں اس خطے کا حصہ کیوں نظر نہیں آتا؟

اب نظریں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت پر ہیں کہ وہ اس سوال کا کیا جواب دیتی ہے اور چکوال و تلہ گنگ کو وفاقی و صوبائی حکومت میں مؤثر نمائندگی دینے کے لیے کیا قدم اٹھایا جاتا ہے۔

#sadaesach #sadaesach.com

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Jordan Jordan
تازہ ترین24 منٹس ago

بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے، اردن

عَمّان (صداۓ سچ نیوز) اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی...

gaza gaza
تازہ ترین30 منٹس ago

غزہ، کھانا تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 3 کارکن ہلاک، حماس کی ہنگامی مذاکرات کی پیشکش

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے کھانا پہنچانے والے...

afghan afghan
تازہ ترین40 منٹس ago

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح  مزاحمتی کارروائیاں تیز ہو گئیں

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروپس کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، جہاں مختلف صوبوں...

qatar and iran qatar and iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

قطر اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور بین الاقوامی ایٹمی...

Indonesian Factory Fire Indonesian Factory Fire
تازہ ترین2 گھنٹے ago

انڈونیشیا، فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کے بعد 36 لاپتہ افراد کی تلاش جاری

بنتن (صداۓ سچ نیوز) انڈونیشیا میں ایک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے میں پھنسے افراد...

Peshawar Peshawar
پاکستان2 گھنٹے ago

پشاور، متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور کے علاقے متنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز نے...

bangladesh india bangladesh india
تازہ ترین2 گھنٹے ago

بنگلا دیش کا بھارت پر فسادات بھڑکانے کا الزام، شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دیدیا

ڈھاکا (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش نے بھارت پرملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شرپسندوں کو بھارتی...

France France
تازہ ترین3 گھنٹے ago

فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پولیسیوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے...

israeli-parliament-select-new-speaker israeli-parliament-select-new-speaker
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، اپوزیشن نے نیا اسپیکر منتخب کرالیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی پارلیمنٹ میں سیاسی گرفت مزید کمزور ہوگئی جہاں اپوزیشن نے...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران سے ایسا معاہدہ ہو جو مستقبل کا احمق، برا یا کمزور امریکی صدر بھی ختم نہ کر سکے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے...

Trending