پاکستان
آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیکس میں کمی ہو گئی
اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو میں کمی کر دی۔ جس کے نتیجے میں مہنگے موبائل فو بالخصوص آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں واضح کمی آ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس کا تعین کسٹمز ویلیو، سیلز ٹیکس اور موبائل لیوی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اور چونکہ حکومت نے استعمال شدہ فونز کی کسٹمز ویلیو کم کی ہے۔ اس لیے موبائل فون رجسٹریشن کی مجموعی لاگت بھی کم ہو گئی ہے۔
نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیوز کے تحت پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کی صورت میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی صورت میں یہ ٹیکس 70 ہزار روپے ہو گا۔
یہ کمی گزشتہ ٹیکس ریٹس کے مقابلے میں خاصی نمایاں ہے۔ کیونکہ اس سے قبل ان ماڈلز پر پی ٹی اے ٹیکس کہیں زیادہ وصول کیا جا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے صارفین طویل عرصے سے مشکلات کا شکار تھے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف عام صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ بلکہ مقامی موبائل مارکیٹ میں خرید و فروخت میں بھی تیزی آئے گی۔ قانونی طریقے سے موبائل فون رجسٹر کروانے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ اور اسمگل شدہ یا غیر رجسٹرڈ فونز کے استعمال میں کمی آنے کا امکان ہے۔
حکومتی اقدام کے بعد پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں عالمی منڈی کے زیادہ قریب آ گئی ہیں۔ جسے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے
-
پاکستان1 مہینہ agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
ایکسکلوسِو4 ہفتے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان4 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان3 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
اوورسیز پاکستانیز1 مہینہ agoبرطانیہ میں ازدواجی تحلیل: رجحانات، خدشات اور اصلاحی اقدامات

