تازہ ترین
امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، مذاکرات نہیں کریں گے، ایران
تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کی مسلسل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن جب تک وہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے اور مداخلت ختم نہیں کریں گے۔ اس وقت تک کسی مذاکرات کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اور ایسے ملک سے تعلقات قائم نہیں کرسکتا جو خطے میں بدامنی اور اسرائیل کی حمایت کا ذمہ دار ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملے نہیں ہوتے اور نہ امریکا کو سرزمین دی،ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب ایران تیار ہو گا تو امریکا بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔ ہماری طرف سے دوستی اور تعاون کے دروازے کھلے ہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

