تازہ ترین
ایران جنگ مزید 10 دن جاری رہی تو میزائل ذخائر کم ہو سکتے ہیں ، پینٹاگون
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوئی تو متعدد خطرات سامنے آ سکتے ہیں۔
الجزیرہ نے پینٹاگون سے لیک ہونے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے اگر امریکا مزید 10 دن تک ایران پر حملے جاری رکھتا ہے تو اہم میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں۔
پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر کی تیزی سے کمی اور ان کی دوبارہ تیاری پر غیر معمولی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بعض ہتھیار، خصوصاً انٹرسیپٹر میزائل چند ہی دنوں میں کم ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور یوکرین جیسے اتحادیوں کو فوجی امداد فراہم کرنے کے بعد امریکا کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر، خصوصاً میزائل دفاعی نظام کے لیے اہم ہتھیار پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں۔
گزشتہ سال ایران کیساتھ جھڑپوں میں امریکا نے اپنے تھاڈ (THAAD) انٹرسیپٹرز کا تقریباً 25 فیصد استعمال کیا تھا، جس میں 150 میزائل ایرانی حملوں کو روکنے کیلیے داغے گئے۔ اس دوران بحری جہازوں سے داغے جانے والے انٹرسیپٹر میزائل بھی ختم ہو گئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا جدید درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں اور اہم دفاعی نظام، بشمول تھاڈ کے ذخائر تیزی سے کھو سکتا ہے، ان میں جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز بھی شامل ہیں، جو عام بموں کو جی پی ایس کی مدد سے انتہائی درست نشانے والے اسمارٹ ہتھیاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

