پاکستان
ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ اسلام آباد میں ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں، ایرانی خبر ایجنسی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دورہ اسلام آباد کے دوران امریکا کے لیے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے ایران کی پیش کردہ تحریری شرائط میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی سرخ لکیریں واضح طور پر بیان کی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے نئےضابطے، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پربات کی۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روس روانہ ہوگئے۔ عباس عراقچی نےمختصر دورے میں پاکستانی سیاسی اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران 2 مرتبہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے مسقط کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے عمان کے سلطان سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے سعودی اور قطری وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

