Connect with us

تازہ ترین

ایران کا حجم امریکی ریاست الاسکا کے برابر، عرب میڈیا کی خصوصی رپورٹ

iran

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 17 واں بڑا ملک ہے جس کا کُل رقبہ تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار مربع کلومیٹر ہے، یہ رقبہ امریکا کے کل زمینی حصے کے تقریباً 1 چھٹے حصے کے برابر ہے۔

ایران کا حجم امریکی ریاست الاسکا کے برابر ہے جبکہ یہ ٹیکساس سے تقریباً ڈھائی گنا بڑا ہے۔

حالیہ کشیدگی کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں میں ہفتے کے بعد سے کم از کم 1,045 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک پر ڈرون اور میزائل حملے کیے جن میں متعدد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق صرف 25 فیصد امریکی شہری ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے حامیوں میں حمایت نسبتاً زیادہ ہے جہاں 55 فیصد افراد نے حملوں کی تائید کی، 13 فیصد نے مخالفت جبکہ 32 فیصد غیر یقینی کا شکار ہیں۔ 

دوسری جانب تقریباً 74 فیصد ڈیموکریٹس نے اِن حملوں کی مخالفت کی۔

جغرافیائی اعتبار سے ایران مغربی ایشیاء میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں 7 ممالک سے ملتی ہیں جن میں عراق، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا شامل ہیں۔

ایران عراق سے 4 گنا اور اسرائیل سے تقریباً 80 گنا بڑا ہے۔

آبادی کے لحاظ سے ایران میں تقریباً 9 کروڑ 20 لاکھ افراد رہتے ہیں جو امریکا کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی بنتی ہے، ملک کی زیادہ تر آبادی مغربی حصے میں آباد ہے جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریا موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران تیل اور گیس کے ذخائر کے حوالے سے بھی اہم ملک ہے، یہ دنیا کا تیل پیدا کرنے والا نواں بڑا ملک اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ 

’الجزیرہ‘ کے مطابق ایران کی مجموعی قومی پیداوار تقریباً 375 ارب ڈالرز ہے جبکہ یہاں بے روزگاری کی شرح تقریباً 9.2 فیصد بتائی جاتی ہے۔

دارالحکومت تہران ایران کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں تقریباً 96 لاکھ افراد رہتے ہیں۔

دیگر بڑے ایرانی شہروں میں مشہد (34 لاکھ)، اصفہان (23 لاکھ)، شیراز اور تبریز (17،17 لاکھ)، کرج (16 لاکھ)، قم (14 لاکھ) اور اہواز (13 لاکھ) شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

OilPrice OilPrice
تازہ ترین54 سیکنڈز ago

امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام، خام تیل یکمشت 9 فیصد مہنگا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت...

Israeli minister’s son Israeli minister’s son
تازہ ترین18 منٹس ago

لبنان: حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیر کے بیٹے سمیت کئی فوجیوں کو زخمی کردیا

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان کی سرحد پر فوجی کارروائی کے دوران حزب اللّٰہ کے ہاتھوں کئی اسرائیلی فوجی زخمی...

_Qatari-Energy-Minister-Saad-bin-Sherida-Al-Kaabi_ _Qatari-Energy-Minister-Saad-bin-Sherida-Al-Kaabi_
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی

 دوحہ (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر قطر کی جانب سے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑا خدشہ...

Iran-destroyed-the-modern-American-defense-system Iran-destroyed-the-modern-American-defense-system
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی جدید امریکی دفاعی نظام تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...

shahbaz shaif shahbaz shaif
پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردو بدل کا فیصلہ، تعلیمی اداروں اور دفاتر کیلئے پلان طے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت کے حوالےسے اہم اجلاس ہوا۔...

gold gold
پاکستان5 گھنٹے ago

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے، مزید سستا ہو گیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ایران جنگ کی وجہ سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ چار روز...

donald Trump donald Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کے بعد کیوبا بھی نشانے پر؟ ٹرمپ کا تبدیلی کا اشارہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے بعد کیوبا...

iran america conflicts iran america conflicts
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران جنگ: کیا خلیجی خطہ ہمیشہ کیلئے بدل گیا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران سے امریکا و اسرائیل کی جاری جنگ نے خلیجی خطے کی سلامتی، معیشت اور سفارتی...

south africa youngs south africa youngs
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جنوبی افریقی نوجوانوں کو دھوکے سے روس یوکرین جنگ پر بھیجے جانے کا انکشاف

ڈربن (صداۓ سچ نیوز) جنوبی افریقا کے شہر ڈربن واپس آنے والے متعدد نوجوانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں...

peshawar murder peshawar murder
پاکستان8 گھنٹے ago

پشاور: ٹیکسی ڈرائیور کے قتل اور لاش جلانے کا مقدمہ خواجہ سراء اور ساتھی کیخلاف درج

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاورکے علاقے ارمڑ میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے خلاف خواجہ سراء اور ساتھی کے خلاف ایف...

Trending