Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ: کیا خلیجی خطہ ہمیشہ کیلئے بدل گیا؟

iran-saudi arabia

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران سے امریکا و اسرائیل کی جاری جنگ نے خلیجی خطے کی سلامتی، معیشت اور سفارتی توازن کے بارے میں سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ حملوں نے اس تصور کو شدید دھچکا پہنچایا ہے کہ خلیجی ریاستیں خطے کے عدم استحکام کے باوجود محفوظ پناہ گاہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے باعث خطے کے کئی شہروں میں خوف و ہراس کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

خلیجی ممالک کے رہائشی میزائل دفاعی نظام کی آوازوں کے درمیان گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے جبکہ فضائی حدود بند ہونے سے سفر بھی شدید متاثر ہوا۔

خاص طور پر ابوظبی، دبئی اور ریاض جیسے بڑے معاشی مراکز، جو طویل عرصے سے خود کو محفوظ اور مستحکم کاروباری مراکز کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں، اب براہِ راست خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس سے سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے، کئی مالیاتی منڈیاں عارضی طور پر بند رہیں جبکہ شہری ضروری اشیاء ذخیرہ کرنے کے لیے قطاروں میں نظر آئے۔

توانائی کی سپلائی کو بڑا دھچکا

خطے کی معیشت کو سب سے بڑا جھٹکا توانائی کی سپلائی میں رکاوٹ سے لگا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش اور قطر کی گیس کمپنی کی ایل این جی سرگرمیوں کی معطلی نے عالمی توانائی مارکیٹ میں شدید ہلچل پیدا کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق نے تیل کی پیداوار کم کر دی ہے جبکہ سعودی عرب کو اپنے خام تیل کے راستے تبدیل کرنا پڑ رہے ہیں، اسی دوران فوجیریا پورٹ کے قریب سیکڑوں آئل ٹینکر محفوظ راستے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔

ایران سے تعلقات کا مستقبل

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے، گزشتہ برسوں میں خلیجی ممالک ایران کے ساتھ تعلقات میں نرمی لانے کی کوشش کر رہے تھے، مگر حالیہ حملوں نے اس عمل کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ جنگ ختم بھی ہو جائے تو بھی خلیجی ریاستوں کی سیکیورٹی پالیسی اب زیادہ محتاط اور سخت ہو سکتی ہے اور خطہ ایک ایسے دور میں داخل ہو سکتا ہے جہاں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی خدشات بھی مرکزی حیثیت اختیار کر جائیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران نے خلیج کے اقتصادی ماڈل، توانائی کی سلامتی اور علاقائی سفارت کاری کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ یہ جنگ خطے کی سیاست اور معیشت کو طویل عرصے تک متاثر کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان3 گھنٹے ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان4 گھنٹے ago

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

پی ڈی ایم اے  نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ اعلامیے کے...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) مقتول میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر...

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان13 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان13 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین13 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

Trending