Connect with us

پاکستان

کراچی فائر بریگیڈ بغیر وائرلیس اپنا کام کر رہا ہے، سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے دوران انکشاف

GULL plaza

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ کراچی فائر بریگیڈ بغیر وائرلیس اپنا کام کر رہا ہے۔

 جوڈیشل کمیشن اس انکشاف پر کہ کراچی فائر بریگیڈ کے پاس وائرلیس سسٹم ہی نہیں، حیران رہ گیا۔

فائر بریگیڈ نے بتایا  کہ وہ لوگ اطلاع کے لیے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ اگر جیمر لگے ہوں تو فائر بریگیڈ کا عملہ لینڈ لائن ڈھونڈ کر رابطے کرتا ہے۔ 

سینٹرل فائر اسٹیشن کے انچارج محمد توفیق نے مزید بتایا کہ ان کی پانی کی لائن میں ہفتے کو پانی کا ناغہ ہوتا ہے۔ پانی کی لائن میں پہلے ایک گھنٹے سیوریج ملا پانی آتا ہے جسے ضائع کرنے کے بعد صاف پانی حاصل ہوتا ہے۔ اس لائن میں پانی کا پریشر بھی کم ہوتا ہے۔

بعد ازاں سول ڈیفنس کے ٹیکنیکل انسٹرکٹر مرسلین بیگ کے بیان پر چیف فائر افسر نے جرح کی۔ چیف فائر افسر نے سوال کیا کہ فائر ٹیموں پر فوم استعمال نہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے جس پر مرسلین بیگ نے کہا کہ گل پلازہ میں کلاس بی نوعیت کی آگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیمیں عمارت کے اندر داخل ہوتیں تو آگ کی اصل نوعیت کا بہتر اندازہ ہوسکتا تھا۔ مرسلین بیگ نے کہا کہ پانی کے استعمال کے باوجود آگ کا قابو میں نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پانی مؤثر ثابت نہیں ہو رہا تھا۔ 

ان کے مطابق فوم یا کیمیکل اس لیے استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ جلنے والے مواد تک آکسیجن کی رسائی روکی جا سکے۔ 

چیف فائر افسر نے کہا کہ سول ڈیفنس نے گل پلازہ کا فائر آڈٹ کیا تھا اور انتظامات کو ناکافی قرار دیا تھا، تاہم عدالتیں قائم ہونے کے بعد چالان کیوں جمع نہیں کروائے گئے۔ 

جسٹس آغا فیصل نے انہوں ٹوکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس سوال کا گواہ کے بیان سے تعلق نہیں، آپ صرف ان کے بیان پر جرح کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

holiday holiday
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں کل جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی اداروں میں کل جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کر...

GULL plaza GULL plaza
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی فائر بریگیڈ بغیر وائرلیس اپنا کام کر رہا ہے، سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے دوران انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ کراچی فائر بریگیڈ بغیر وائرلیس اپنا کام...

khamnayi khamnayi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں،ایرانی میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ  منصورہ باغزادہ زندہ ہیں، شہید...

Ali-Larijani Ali-Larijani
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا نے بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائیگا، علی لاریجانی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہمیں بہت زیادہ منافع ہوتا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین4 گھنٹے ago

دوست ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کھولنے پر کام کر رہے ہیں،امریکی وزیر توانائی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ  نے کہاہےکہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کھولنے...

lahore-police2 lahore-police2
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی میں گھر جاتی بہنوں سےڈکیتی کا واقعہ، تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز)  راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر جاتی بہنوں سے ڈکیتی کے واقعے کی تفتیش سی...

american-fleet american-fleet
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی نیوی آبنائے ہرمز میں فی الحال ٹینکرز کی حفاظت کے لیے تیار نہیں: امریکی وزیر توانائی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ اس وقت آبنائے ہرمز میں...

khramsheher khramsheher
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، آسٹریلیا کا غیر ضروری عملے کو اسرائیل اور یو اے ای چھوڑنے کا حکم

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 41 ویں لہر شروع کر نے کا...

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ سے تمام امریکی اڈے بند کیئے جائیں، آبنائے ہرمز بند رہے گی، سکول کے شہدا کا انتقام لیں گے: مجتبیٰ خامنہ ای

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا...

Trending