پاکستان
اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درختوں کی کٹائی کے کیس سے متعلق 6صفحات کا جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کی منظوری سے پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کی گئی ۔
سی ڈی اے کا اپنے جواب میں مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2022 میں ماحولیات سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ،انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی سمیت دیگر اداروں کو کمیٹی میں شامل کیا ،پولن الرجی کے خاتمے سے متعلق 2023 میں کمیٹی میٹنگ بھی رکھی گئی۔
پولن الرجی پھیلاؤ روکنے سے متعلق پیپر ملبری درختوں کی کٹائی کی ریسرچ موجود ہے ،پولن الرجی کے خاتمے سے متعلق صحافی سلیم صافی نے 2024 میں آرٹیکل بھی لکھا ،وزیر اعظم آفس نے نوٹس لے کر سی ڈی اے کو اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔
اعلی ٰعدلیہ کے فیصلوں ، ریسرچ اور اجلاسوں کے بعد وزیر اعظم آفس کی منظوری سے فیصلہ ہوا ،پیپر ملبری درختوں کی کٹائی کرکے ماحول دوست درخت لگا دئیے گئے ،درختوں کی کٹائی کے معاملات باقاعدہ شفاف ٹینڈر کے تحت ہوتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی وے کیساتھ پیپر ملبری درختوں کی کٹائی 2022 میں بھی کی گئی تھی ،معرکہ حق کی یاد گار کی تعمیر کی منظوری حکومت نے دی ،سی ڈی اے نے پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے زمین پلاننگ منسٹری کے حوالے کی ۔
اس جگہ سے درخت شکر پڑیاں سمیت دوسری جگہ منتقل کئے گئے ،سی ڈی اے نے درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

