تازہ ترین
کرپشن الزامات، اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر مزید وضاحت طلب کرلی
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کرلیا، صدر کے قانونی مشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی مواد کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں ‘ ۔
حکام کے مطابق یہ اقدام صرف پیشہ ورانہ جائزہ مکمل کرنے کے لیے ہے اور اس سے کسی حتمی فیصلے کا عندیہ نہیں ملتا۔
دوسری جانب امریکا کے ری پبلکن انفلوئنسر ٹکر کارلسن نے نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم اپنے چینل پر جاری کر دی۔
یہ فلم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق اسرائیلی پولیس تفتیش کی ایک ہزار ٹیپس پر مشتمل ہے تاہم اسرائیل میں فلم پر پابندی عائد ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

