Connect with us

تازہ ترین

نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو کارروائیوں میں شدت لانے کا حکم

israeli forces

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو کارروائیاں مزید وسیع کرنے کی ہدایت دے دی ہے جبکہ اسرائیلی افواج دریائے لیتانی کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے شمالی کمانڈ سے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل شمالی سرحد کی صورتِ حال کو بنیادی طور پر تبدیل کرنا چاہتا ہے اور سیکیورٹی بفرزون کو مزید بڑھایا جائے گا، اسرائیل اس حکمتِ عملی کو غزہ ماڈل کی طرز پر نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

’الجزیرہ‘ کے نمائندے عبیدہ حطو کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر صور کے قریب لڑائی میں حالیہ گھنٹوں کے دوران نمایاں شدت آئی ہے۔

اسرائیلی فوج قنطرہ کے نزدیک دریائے لیتانی کے معاون دریا تک پہنچ چکی ہے جسے ایک اہم اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حزب اللّٰہ کی جانب سے شدید مزاحمت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی امن فورس یونیفل نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے عدشیت القصیر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک امن اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان17 منٹس ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین23 منٹس ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Intelligence-Based Operation, Balochistan Intelligence-Based Operation, Balochistan
پاکستان9 گھنٹے ago

بلوچستان، خاران میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

ٰخاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں...

Israeli Strikes in Southern Lebano Israeli Strikes in Southern Lebano
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت متعدد افراد شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان...

us-army us-army
تازہ ترین9 گھنٹے ago

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوزکی...

US-Pakistan Bilateral Trade US-Pakistan Bilateral Trade
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہناہے کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت...

jamat-e-islami jamat-e-islami
پاکستان9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف آج کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھر نےکا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا...

Qatar Qatar
تازہ ترین9 گھنٹے ago

قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا...

america-and-china-flag america-and-china-flag
تازہ ترین10 گھنٹے ago

چین نے دھوکے سے تجارت کا امریکی الزام مسترد کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چین نے دھوکے سے تجارت کا امریکی الزام مسترد کردیا۔ واشنگٹن میں چینی ترجمان  نے امریکی...

Trending